اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دفعِ آسیب: سورۃ الحجرات2، اس سورت کو لکھ کر دیوار پر چسپاں کردے تو آسیب نہ آئے۔برائے حفاظتِ حمل وافزونی دودھ: اس سورت کو لکھ کر پلانے سے دودھ بڑھے اور حمل محفوظ رہے۔دائمی دولت کے لیے: سورۂ ق3، جس گھر میں پڑھی جاوے اس کی دولت دائم رہے۔برائے نشو ونمائے درخت وبرکت: {قٓقف وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِO بَلْ عَجِبُوْٓا اَنْ جَآئَ ھُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْھُمْ فَقَالَ الْکٰفِرُوْنَ ھٰذَا شَیْئٌ عَجِیْبٌO ئَ اِذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَابًاج ذٰلِکَ رَجْعٌ مبَعِیْدٌO قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْھُمْج وَعِنْدَنَا کِتٰبٌحَفِیْظٌO بَلْ کَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآئَھُمْ فَھُمْ فِیْٓ اَمْرٍ مَّرِیْجٍO اَفَلَمْ یَنْظُرُوْٓا اِلَی السَّمَآئِ فَوْقَھُمْ کَیْفَ بَنَیْنٰھَا وَزَیَّنّٰھَا وَمَا لَھَا مِنْ فُرُوْجٍO وَالْاَرْضَ مَدَدْنٰھَا وَاَلْقَیْنَا فِیْھَا رَوَاسِیَ وَاَمنْبَتْنَا فِیْھَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍم بَھِیْجٍO تَبْصِرَۃً وَّذِکْرٰی لِکُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍO وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً مُّبٰرَکًا فَاَمنْبَتْنَا بِہٖ جَنّٰتٍ وَّحَبَّ الْحَصِیْدِO وَالنَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّھَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌO رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ وَاَحْیَیْنَا بِہٖ بَلْدَۃً مَّیْتًاط کَذٰلِکَ الْخُرُوْجُO}1 درخت میں برکت وحفاظت کے لیے ربیع کا اول آبِ باراں کسی نئے روغنی یا شیشہ کے برتن میں لے کر، اور یہ آیتیں سات پرچوں پر زعفران وگلاب سے لکھ کر، طلوع صبحِ صادق کے وقت اس پانی سے دھو کر، اور دھوتے وقت بھی آیات کو سات مرتبہ پڑھ کر رات کے وقت جس درخت کی جڑ میں یا کھیت کے وسط میں وہ پانی چھڑکیں یا جو دانہ اس پانی میں تر کر کے بودیںخوب نشو ونما ہو اور سب آفات سے محفوظ رہے۔دفعِ خوف ودردِ شکم: اور آبِ باراں سے ان آیات کو دھو کر پینے سے خوف اور ہول اور دردِ شکم دفع ہو۔ بچہ کے دانت نکلنے کے لیے: جس لڑکے کے دانت نہ نکلے ہو ں یہ آیتیں لکھ کر اس کو پلانے سے دانت بآسانی نکلیں۔تخفیفِ مرض: