اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حصولِ آثارِ صدق ودفعِ جوع: اَلْصَّمَدُ خاصیت: آخر شب میں ایک سو پچیس بار پڑھے تو آثارِ صدق وصدیقیت کے ظاہر ہوں، اور جب تک اس کا ذکر کرتا رہے بھوک کا اثر نہ ہو۔قوتِ غلبہ بر دشمن: اَلْقَادِرُ خاصیت: دو رکعت پڑھ کر اس کو سو بار پڑھے تو قوت حاصل ہو اور وضو کرتے ہوئے اس کی کثرت کرے تو دشمنوں پر غالب ہو۔آسانی تدبیر: اَلْمُقْتَدِرُ خاصیت: جب سو کر اٹھے اس کی کثرت کرے تو جو اس کی مراد ہو اس کی تدبیر اللہ تعالیٰ آسان کردیں۔قوت ونجات از معرکہ: اَلْمُقَدِّمُ خاصیت: معرکہ میں جاکر پڑھے توقوت ونجات ہو۔توفیقِ توبہ: اَلْمُؤَخِّرُ خاصیت: کثرت سے پڑھے تو برے کاموں سے توبہ نصیب ہو۔