اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مخالفین نہ دیکھ سکیں: برائے استتار از چشم عدو، اہلِ یمن میں سے ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ ایک مقام پر لڑائی ہو رہی تھی میں نے {اِذَا زُلْزِلَتْ} پڑھ کر زمین پر ہاتھ مار کر اس طرف کو مٹی پھینک دی، پھر سر پر ہاتھ رکھ کر یہ آیتیں پڑھیں: {فَاضْرِبْ لَھُمْ طَرِیْقًا فِی الْبَحْرِ یَبَسًالا لَّا تَخٰفُ دَرَکًا وَّلَا تَخْشٰیO}1 {وَجَعَلْنَا مِنْم بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِھِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰھُمْ فَھُمْ لَا یُبْصِرُوْنَO}2 قسم کھا کر کہتے ہیں کہ میں یہ عمل کرکے ایک درخت کے نیچے بیٹھ رہا، مخالفین پہنچ کر کہنے لگے کہ ابھی تو وہ شخص یہاں تھا، گھل مل گیا اور ان کو نظر نہ آیا۔گم شدہ کی واپسی: گریختہ ودستیابی گم شدہ، جعفر خالد کا ایک نگین دجلہ میں گرگیا انھوں نے یہ دعا پڑھی: یَا جَامِعَ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْہِ، اِجْمَعْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ۔ ایک روز اوراق وکاغذات دیکھ رہے تھے ان کاغذات میں وہ نگین مل گیا۔دیگر: والضحیٰ پڑھے اور اس آیت کو تین بار پڑھے: {وَوَجَدَکَ ضَآلًّا فَھَدٰیO}3برائے چور: یہ آیتیں روٹی یا کسی خوردنی چیز پر لکھ کر جن پر شبہ چوری کا ہو ان کو کھلادے، چور نہ کھا سکے گا: {وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَئْ تُمْ فِیْھَاط وَاللّٰہُ مُخْرِجٌ مَّا کُنْتُمْ تَکْتُمُوْنَO}4 {یَّتَجَرَّعُہٗ وَلَا یَکَادُ یُسِیْغُہٗ وَیَاْتِیْہِ الْمَوْتُ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ وَّمَا ھُوَ بِمَیِّتٍط وَمِنْ وَّرَآئِہٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌO}5 {اَلَّا یَسْجُدُوْا لِلّٰہِ الَّذِیْ یُخْرِجُ الْخَبْئَ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَیَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَO اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِO}6 {وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَط وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO}1 وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ۔واپسی مالِ مسروقہ: جس دروازہ سے مال یا گریختہ نکلا ہے اس میں کھڑا ہو کر سورۃ الطارق پڑھنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ واپس آئے گا یا اس کو خواب میں دیکھ لے گا۔