اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اگر محتاج ہو توغنی ہوجائے۔ترقی علم ومعرفت والفتِ زوجین: اَلْکَبِیْرُ خاصیت: بکثرت ذکر کرنے سے بابِ علم ومعرفت کشادہ ہو، اور اگر کھانے کی چیز پر پڑھ کر زوجین کو کھلایا جائے تو باہم الفت ہو۔حفظ از خوف: اَلْحَفِیْظُ خاصیت: اس کا ذکر کرنے والا یا لکھ کر پاس رکھنے والا ہر خوف سے محفوظ رہے، اور اگر درندوں کے درمیان سور ہے تو ضرر نہ پہنچے۔حصولِ قوت ودفعِ وحشت: اَلْمُقِیْتُ خاصیت: اگر روزہ دار اس کو مٹی پر پڑھ کر یا لکھ کر اس سے پانی پیا کرے تو وحشتِ سفر سے مامون رہے۔سہولتِ حساب وامن از اہلِ قرابت: اَلْحَسِیْبُ خاصیت: اگر کسی سے تشددِ حساب کا اندیشہ ہو، یا کسی بھائی برادری سے کسی معاملہ میں خوف ہو، سات روز تک قبل طلوعِ آفتاب وبعدِ مغرب اس کو بیس مرتبہ پڑھا کرے۔قدرومنزلت: اَلْجَلِیْلُ خاصیت: اس کو بکثرت ذکر کرنے سے، یا مشک وزعفران سے لکھ کر پاس رکھنے سے قدر ومنزلت زیادہ ہو۔