اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے ہر ہر حرف کو پڑھتا جائے اور بائیں ہاتھ کی ہر انگلی کو کھولتا جائے۔ اس ترکیب کے بعد نظر بچا کر حاکم کی طرف دم کرے ان شاء اللہ تعالیٰ مہربان ہوجائے گا۔رزق کی زیادتی: {اَللّٰہُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُج وَھُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُO}3 خاصیت: زیادتی رزق کے لیے بعد نماز کے کثرت سے پڑھا کرے۔آفتوں سے حفاظت: {سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَOلا}4 خاصیت: گھوڑے یا دوسری سواری پر سوار ہونے کے وقت اس آیت کو پڑھ لیا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ آفتوں سے محفوظ رہے گا۔دوزخ سے نجات: {حٰمOج تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِلا}5 {حٰمٓOج تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمOج}6 {حٰمٓOج عٓسٓقٓO}7 {حٰمٓOج وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِOلا}1 {حٰمٓOج وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِOلا اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ اِنَّا کُنَّا مُنْذِرِیْنَO}2 {حٰمٓOج تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِO}3 {حٰمٓOج تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِO}4 خاصیت: جو شخص ان ساتوں حم کو پڑھا کرے گا اس پر دوزخ کے ساتوں دروازے بند ہوجائیں گے۔اولاد فرماں بردار ہو: {وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْج ط اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَO}5 خاصیت: جس کی اولاد نافرمان ہو وہ اس آیت کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ صالح ہوجائے گی۔ پڑھنے کے وقت ذریتی کے لفظ پر اپنی اولاد کا خیال رکھے۔آنکھوں کی روشنی کے لیے: