اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لکھ کر اور جس کے لیے یہ عمل کیا جائے اس کا نام مع اس کی والدہ کے لکھ کراس تختی کو پانی جاری میں ڈال دے، جب روکنا ہو نکال لے۔بچہ کا رونا ودشمن کی زبان بندی وغیرہ : {وَخَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا ہَمْسًاO}3 ہرن کی جھلی پر لکھ کر تانبے کی نلکی میں رکھ کر بازو پر باندھنے سے دشمن کی زبان بند ہو، اور جو بچہ بہت روتا ہو اس کے باندھنے سے رونا موقوف ہو اور آواز اس کی اچھی ہو جائے۔ اور علاوہ اعمال مذکورہ کے کتاب موصوف فی الخطبہ میں بہت سے اعمال موجود ہیں، مگر بعض تو حصہ دوم ’’اعمالِ قرآنی‘‘ میں مذکور ہوچکے ہیں، اور بعض جو غیر مذکور ہیں، مگر جن اغراض کے لیے دوسرے اعمال مذکور ہوچکے ہیں، ان کے اغراض بھی وہی تھے، اسی لیے اسی قدر لکھنے پر اکتفا کیا گیا، اورمناسب معلوم ہوا کہ اعمال ’’القول الجمیل‘‘ سے آخر میں اضافہ کردیے جائیں اور اس کے بعد حسبِ وعدہ دیباچہ خواص اسمائے حسنیٰ لکھ کر رسالہ ختم کردیا جائے۔ اب یہاں سے ’’القول الجمیل‘‘ کے بعض اعمال شروع ہوتے ہیں۔کشائشِ رزقِ ظاہری وباطنی: والد مرشد ؒنے مجھ کو وصیت کی یا مغني کی مواظبت کی، ہر دن گیارہ سو بار اور سورۂ مزمل پڑھنے کو چالیس بار، سو اگر نہ ہو سکے تو گیارہ بار۔ اور فرمایا کہ دونوں عمل غنائے دلی اور ظاہری دونوں کے واسطے مجرب ہیں۔ اور مجھ کو وصیت کی درود کی ہمیشگی پر ہر روز ۔ اور فرمایا کہ اسی سبب سے ہم نے پایا جو پایا۔برائے گزیدن سگِ دیوانہ: اور میں نے سنا انہی حضرت سے، فرماتے تھے کہ جس کو باؤلا کتا کاٹے اور اس کے دیوانہ ہونے کا خوف ہو تو اس آیت کو روٹی کے چالیس ٹکڑوں پر لکھے: {اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًاO وَّاَکِیْدُ کَیْدًاO فَمَھِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًاO}1 اور اس سے کہے کہ ہر دن ایک ٹکڑا کھایا کرے۔