اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ ہیضہ سے حفاظت: از مولانا علیہ الرحمۃ تعویذ برائے حفاظتِ ہیضہ۔ اس تعویذ کو لکھ کر بازو پر باندھ دے اور تعویذ باندھنے والے کی طرف سے پانچ دمڑی یا کوڑی خیرات کردے، تعویذ یہ ہے: الٰہی بحرمت حضرت شیخ محمد صادق اکابر اولیاء ولد حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی ؒ از شربلائے وبانگہدار اللہ شافی اللہ کافی۳۔ بچوں کی حفاظت کے لیے: از حضرت مولانا ؒ، تعویذ برائے اطفال۔ اس سے بچے ہر بلا سے محفوظ رہیں گے۔ اس تعویذ کو لکھ کر موم جامہ کرکے بچوں کے گلے میں ڈال دے، اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے حفاظت میں رکھے گا۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ أعوذ بکلمات اللّٰہ التامات کلہا من شر ما خلق۔ بسم اللّٰہ خیر الأسماء، بسم اللّٰہ رب الأرض ورب السماء، بسم اللّٰہ الذي لا یضر مع اسمہ شيء في الأرض ولا في السماء وہو السمیع العلیم۔۴۔ ہر بیماری اور مصیبت سے حفاظت: از حضرت مولانا علیہ الرحمۃ، واسطے بچنے ہر بلا ومصیبت وہر بیماری سے۔ جو کوئی کسی بیماری میں مبتلا یا کسی بلا میں گھرے ہوئے کو دیکھے اور اس دعا کو پڑھے کیسی ہی مکروہ وخراب بیماری ومرض ہو جیسے: کوڑھ ، مرگی، دمہ، جنون، جذام وغیرہ، یا کسی کو گناہ میں مبتلا دیکھے، اس کا پڑھنے والا اس مرض اور گناہ سے محفوظ رہے گا۔ حق تعالیٰ اس دعا کی برکت سے بچائے گا۔ دعا یہ ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ، وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔۵۔ بخار وتپ لرزہ: از قاضی شاہ محمد ولی اللہ صاحب مرحوم، تعویذ بخار وتپ لرزہ برائے مسلماناں۔ تین پیپل کے پتوں پر لکھ کر تین روز تک چٹائے، ان شاء اللہ تعالیٰ مریض شفا پاوے۔ وہ یہ ہے: کٓہٰیٰـعٓصٓ