اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{لَا تُحَرِّکْ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہٖO اِنَّ عَلَیْنَاجَمْعَہٗ وَقُرْاٰنَہٗO فَاِذَا قَرَاْنٰہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗO ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَہٗO}3 {بَلْ ھُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌO فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍO}4 لکھ کر زم زم سے دھو کر لڑکے کو پلاؤ، قرآن مجید حفظ ہوجائے گا۔ایضاً: جس کو حفظ کرنا مشکل ہو تو وہ الم نشرح دھو کر پیے، ان شاء اللہ تعالیٰ آسانی ہو جائے گی۔دفعِ نسیانِ جانور: جو گائے وغیرہ اپنے بچوں کو نہ پہنچانے اور اس لیے دودھ نہ دے تو یہ آیتیں ایک پرچے پر لکھے: سورۂ فاتحہ، قل ہوا للہ، معوذتین، {وَذَلَّلْنٰھَا لَھُمْ فَمِنْھَا رَکُوْبُہُمْ وَمِنْہَا یَاْکُلُوْنَO}5 {وَاِنَّ مِنَ الْحِجَارَۃِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْہُ الْاَنْھٰرُط وَاِنَّ مِنْھَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُجُ مِنْہُ الْمَآئُط وَاِنَّ مِنْھَا لَمَا یَھْبِطُ مِنْ خَشْیَۃِ اللّٰہِط وَمَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَO}6 پھر تھوڑی مٹی لے کر اس پر فاتحہ سات بار، قل ہو اللہ اور معوذتین ایک ایک بار پڑھ کر تھوڑی سی اس کے نتھنے کی طرف اور باقی گردن کی طرف اور سینہ کی طرف پھونک دے، پھر وہ تعویذ اس کے باندھ دے۔بارش بند کرنے کے لیے: سات کنکریاں پاک ہاتھ میں لے کر ان پر سورہ فاتحہ اور یہ آیت: {وَقِیْلَ ٰٓیاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآئَ کِ وَیٰسَمَآئُ اَقْلِعِیْ وَغِیْضَ الْمَآئُ وَقُضِیَ الْاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوْدِیِّ وَقِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَO}1 سات بار پڑھ کر ایسی جگہ رکھ دے جہاں ان پر بارش نہ پہنچے، فوراً بار ش بند ہوجائے گی، پھر جب بارش ہونا چاہو ان کنکریوں کو آبِ جاری میں ڈال دو۔