اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ساکھو کے کٹے تختے پر اس آیت کو کندہ کرکے کشتی کی اگلی جانب میں اس کو چڑھادیا جائے ہر قسم کی آفت سے کشتی محفوظ رہے، اور اس کو کشتی میں سوار ہونے کے وقت پڑھنا۔ اسی طرح: {وَمَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہٖصلے وَالْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَالسَّمٰوٰتُ مَطْوِیّٰتٌم بِیَمِیْنِہٖط سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَO}2 پڑھنا مفید ہے۔حفاظتِ از ظالم وجانور موذی: {اِنِّیْ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ رَبِّیْ وَرَبِّکُمْط مَا مِنْ دَآبَّۃٍ اِلَّا ھُوَ اٰخِذٌم بِنَاصِیَتِھَاط اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍO فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُکُمْ مَّآ اُرْسِلْتُ بِہٖٓ اِلَیْکُمْط وَیَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَکُمْج وَلَا تَضُرُّوْنَہٗ شَیْئًاط اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ حَفِیْظٌO}3 جس کو کسی ظالم آدمی یا موذی جانور کا اندیشہ ہو اس کو بکثرت پڑھا کرے، جب بستر پر لیٹے، جب سوئے، جب جاگے، صبح کے وقت، ان شاء اللہ تعالیٰ محفوظ رہے گا۔بچوں کے امراض کے لیے: تعویذ بنا کر بچہ کے گلے میں ڈالنے سے جس قدر امراض بچوں کو لاحق ہوتے ہیں سب سے حفاظت رہتی ہے۔برائے رزق وآبرو: سورۂ یوسف، جو شخص اس کو لکھ کر پیے اس کا رزق بڑھے اور ہر شخص کے نزدیک باقدر ہو۔برائے محبت زوجہ وترقیٔ روزگار: اگر تعویذ بنا کر باندھے اس کی بیوی اس کو بہت چاہنے لگے۔ {وَقَالَ الْمَلِکُ ائْتُوْنِیْ بِہٖٓ اَسْتَخْلِصْہُ لِنَفْسِیْج فَلَمَّا کَلَّمَہٗ قَالَ اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌO قَالَ اجْعَلْنِیْ عَلٰی خَزَآئِنِ الْاَرْضِج اِنِّیْ حَفِیْظٌ عَلِیْمٌ O وَکَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوْسُفَ فِی الْاَرْضِج یَتَبَوَّاُ مِنْھَا حَیْثُ یَشَآئُط نُصِیْبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَّشَآئُ وَلَا نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَO}1 جس کو روزگار نہ ملتا ہو یا روزگار سے معطل ہوگیا ہو، مہینہ میں جواول جمعرات وجمعہ آئے ان میں روزہ رکھے اور شبِ جمعہ میں بستر پر لیٹتے وقت یہ سورت پڑھے، پھر جمعہ کے دن مابین ظہر اور عصر کے اس سورت کو لکھے، پھر افطار کرکے اس سورت کو پڑھے ، پھر عشا پڑھ کر اس سورت کو پڑھے، پھر بستر پر جا کر کے اس سورت کو پڑھے اور سو بار لا إلٰہ إلا اللّٰہ کہے اور سو بار اللّٰہ أکبر اور سو بار الحمد للّٰہ اور سو بار سبحان اللّٰہ اور سو بار استغفار اور سو بار درود شریف پڑھے، پھر سور ہے، جب صبح ہو گھر سے نکل کر لکھی ہوئی سورت کو تعویذ بنا کر باندھ لے اور پختہ عہد اور نیت کرے کہ کسی پر کبھی ظلم نہ کروں گا اور اپنے حق سے زیادتی نہ کروں گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اسی ہفتہ میں یاکچھ زیادہ میں بر سرِ روزگار ہوجائے گا۔ جو شخص پڑھنا