اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الرَّحِیْمُO}4تسخیرِ قلب: {یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰہِ بِاَفْوَاھِھِمْ وَیَاْبَی اللّٰہُ اِلَّآ اَنْ یُّتِمَّ نُوْرَہٗ وَلَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوْنَO ھُوَ الَّذِیْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَO}5 آبِ گینہ کے آبِ نار سیدہ برتن میں زعفران وگلاب سے اس آیت کو لکھ کر عود کی دھونی دے کر روغنِ چنبیلی خالص سے اس کو دھو کر سبز شیشی میں اس کو اٹھا رکھے، جب کسی کے پاس جانے کی ضرورت ہو تو تھوڑا روغنِ چنبیلی اپنے دونوں ابروؤں پر مل کر جائے، ان شاء اللہ تعالیٰ مقبولیت ومحبت اور عزت وجاہ لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو۔برائے عزت وجاہ: ہرن کی جھلی پر زعفران وگلاب سے لکھ کر جوز الطیب سے دھونی دے، جو شخص داہنے بازو پر باندھے اس کو بھی یہی بات حاصل ہو۔چور اور بھاگے ہوئے کو بلانے کے لیے: {وَلَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَہٗ عُدَّۃً وَّلٰکِنْ کَرِہَ اللّٰہُ امنْبِعَاثَھُمْ فَثَبَّطَھُمْ وَقِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَO}1 یہ آیتیں سارق وگریختہ کے لیے ہیں۔ کتان کے دھلے ہوئے کپڑے کے قوارہ پر شروع ماہ میں یہ آیت لکھی جائے اور اس شخص کانام معہ نامِ والدہ کے لکھیں، اور جس جگہ کوئی نہ دیکھتا ہو وہاں جا کر ایک میخ قوارہ کے اوپر ٹھوک دیں اور اس کو مٹی سے چھپادیں وہ چور یا گریختہ باذنِ الٰہی واپس آجائے گا۔قضائے حاجت از حاکم مہمات دنیا وآخرت وغیرہ: {فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ صلے ق لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَط عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِO}2 حضرت ابو درداء ؓ سے منقول ہے کہ جو شخص اس آیت کو ہر روز سو بار پڑھے تمام مہماتِ دنیا وآخرت کے لیے اس کو کافی ہے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ وہ شخص ہدم وغرق وحرق وضربِ آہنی سے نہ مرے گا۔ اور لیث بن سعد سے منقول ہے کہ کسی شخص کی ران میں ضرب آگئی تھی جس سے وہ ٹوٹ گئی تھی، کوئی شخص اس کے پاس خواب میں آیا اور کہا کہ جس موقع پر درد ہے اس جگہ اپنا ہاتھ رکھ کر یہ آیت پڑھو ، پس اس کی ران اچھی ہوگئی۔ اس آیت کی خاصیت یہ ہے کہ