اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورۃ الہمزہ7، جس پر نظرِ بد لگ گئی ہو اس پر دم کیا جائے۔حفاظتِ دشمن: سورۃ الفیل8، مقابلہ دشمن کے وقت اس کو پڑھنے سے اس پر بفضلہ تعالیٰ غلبہ حاصل ہو۔دفعِ دردِ گردہ: سورۃالایلاف9، کھانے پر دم کرکے کھانے سے ہر قسم کے ضرر وتخمہ وغیرہ سے محفوظ رہے، اور دردِ گردہ کو بھی نافع ہے۔برائے حفاظت: سورۃالماعون1، استعمالی چیز پر پڑھ کر دم کرو تو وہ محفوظ رہے۔زیارتِ رسولِ مقبول ﷺ: سورۃ الکوثر2، شبِ جمعہ میں ایک ہزار مرتبہ اس کو پڑھے اور ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھے تو خواب میں حضور پر نور کی زیارت سے مشرف ہو۔حفاظتِ شرک وشک: سورۃ الکٰفرون3، اس کو صبح وشام پڑھنے سے شرک اور شک اور فسادِ اعتقاد سے محفوظ رہے۔کثرتِ شکار مچھلی: سورۃ النصر4، اس کو رانگے پر کندہ کرکے جال میں باندھ دیں تو اس میں بہت مچھلیاں پھنسیں۔دفعِ درد: سورۂ ابی لہب5، اس کو اگر درد کی جگہ لکھ کر باندھا جائے تو درد گھٹ جائے اور انجام بعافیت ہو۔کافروں کے لیے : سورۂ اخلاص6، اس کی خاصیت مثلِ سورۂ کافرون کے ہے۔