اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لے کر اس سے یہ آیت اس نام کے گرد لکھے اور اس ٹھیکری کو اس کنویں یا نہر میں ڈال دے جس سے وہ پانی پیتا ہو۔بادشاہ کی درستگی: اسی طرح اگر کوئی بادشاہ اپنی رعایا سے بگڑ جائے تو اس آیت کو کاغذ میں مع نام بادشاہ اور اس کی ماں کے لکھ کر پہاڑ میں کسی اونچی جگہ رکھ دے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی حالت درست ہوجائے گی۔جانوروں کا دودھ بڑھانے کا عمل: اگر گائے یا بکری کا دودھ گھٹ جائے تو کورے تانبہ کے برتن میں اس آیت کو لکھ کر اور پاک پانی سے دھوکر اس جانور کو پلایا جائے ان شاء اللہ تعالیٰ دودھ بڑھ جائے گا۔کنویں یا نہر کا پانی بڑھانے کے لیے: اگر کنویں یا نہر یا چشمہ کا پانی گھٹ جائے تو یہ آیت ٹھیکری پر لکھ کر اس میں ڈال دے۔نظرِ بد اور سحر کا علاج: {وَاِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَکُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَکُمُ الطُّوْرَط خُذُوْا مَآ اٰتَیْنٰکُمْ بِقُوَّۃٍ وَّاسْمَعُوْاط قَالُوْا سَمِعْنَا وَعَصَیْنَاق وَاُشْرِبُوْا فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْعِجْلَ بِکُفْرِھِمْط قُلْ بِئْسَمَا یَاْمُرُکُمْ بِہٖٓ اِیْمَانُکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَO}1 خاصیت: جو شخص اپنی ذہانت سے ظلم کے طریقے ایجاد کرکے لوگوں کو تکلیف دیتا ہو اور اس کو مسلوب الفہم کرتا ہو تو یہ آیت ہفتہ کے روز کسی مٹھائی پر لکھ کر نہار منہ کھلائے، ان شاء اللہ تعالیٰ پھر کوئی بات اس کی سمجھ میں نہ آئے گی۔ {وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّیٰطِیْنُ عَلٰی مُلْکِ سُلَیْمٰنَج وَمَا کَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَلٰکِنَّ الشَّیٰطِیْنَ کَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَق وَمَآ اُنْزِلَ عَلَی الْمَلَکَیْنِ بِبَابِلَ ھَارُوْتَ وَمَارُوْتَط وَمَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰی یَقُوْلَآ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَۃٌ فَلاَ تَکْفُرْط فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْھُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِہٖ بَیْنَ الْمَرْئِ وَزَوْجِہٖط وَمَا ھُمْ بِضَآرِّیْنَ بِہٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰہِط وَیَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّھُمْ وَلَا یَنْفَعُھُمْط وَلَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰئہُ مَا لَہٗ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنْ خَلَاقٍط وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِہٖٓ اَنْفُسَھُمْط لَوْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَO}1 کورے تانبہ کے طشت میں ان آیتوں کو لکھ کر اس کو کندر کی دھونی دے کر پانی سے دھو کر پلایا جائے اور گھر میں چھڑک دیا جائے تو جادو کا اثر جاتا رہے، اور اس گھر میں کسی کو جادو کا اثر نہ ہو، اور اگر اس پانی سے ایسے شخص کو غسل دیا جائے جس کو جادو یا نظرِ بد کا اثر ہو تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا اثر دفع ہوجائے۔