اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں کبھی کمی نہ ہوگی ۔ نصف قرآن کا ثواب: پوری سورۂ {اِذَا زُلْزِلَت} (پارہ: ۳۰) خاصیت: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص اس سورت کو ایک بار پڑھ لے گا تو اس کو آدھے قرآن کے پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ مقبروں پر پڑھنے کی دعا: پوری سورۂ {اَلْہٰکُمُ التَّکَاثُرُO} (پارہ: ۳۰) خاصیت: مقابر میں جاکر اس سورت کا پڑھنا مسنون ہے۔ رسو ل اللہﷺ کا معمول: پوری سورۂ {قُلْ یٰـاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَO} (پارہ: ۳۰) خاصیت: رسولِ مقبولﷺ صبح کی نماز کی سنت اور مغرب کی نماز کی سنت کی اول رکعت میں {قُلْ یٰـاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَO}1 اور دوسری میں {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌO}2 ہمیشہ پڑھا کرتے تھے۔ تہائی قرآن کا ثواب: پوری سورۂ اخلاص (پارہ: ۳۰) خاصیت: حدیث شریف میں ہے کہ جس شخص نے اس سورت کو ایک دفعہ پڑھا اس کو تہائی قرآن کا ثواب ملے گا۔ بخارسے نجات: پوری سورۂ فاتحہ (پارہ: ۱) خاصیت: پنبہ گرفتہ اول صلوٰۃ3 یازدہ بار خواند سبع مثانی4، ہفت بار خواندہ دم کند ودر اذنِ راست بنہد۔ بعدہٗ بر پنبہ دیگر پنج بار خواندہ دم نمودہ در اُذن چپ بنہد۔ پس یازدہ بار صلوٰۃ بخواند روز دو میں ہماں وقت کہ پنبہ نہادہ است یمین را یسار ویسار را یمین کند حمی یعنی بخار دفع شود۔ واللّٰہ أعلم بالصواب