اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے کہ ’’خ‘‘ کے لیے اتوار کا روز مخصوص ہے اور یہ آیت، اور ’’ش‘‘ کے لیے پیر کا روز اور اسمِ شاکر، اور ’’ز‘‘ کے لیے منگل اور اسمِ ذکی، اور ’’ظ‘‘ کے لیے بدھ اور اسمِ ظاہر، اور ’’ث‘‘ کے لیے جمعرات اور اسمِ ثابت ، ’’ج‘‘ کے لیے جمعہ اور اسمِ جبار، اور ’’ف‘‘ کے لیے ہفتہ اور اسمِ فاتح۔ اگر کوئی سِرّ عجیب معلوم کرنا ہو تو اول سات روزے رکھے اور ان میں قرأتِ قرآن ودعا میں مشغول رہے اور ثلثِ آخر میں آبِ سرد سے غسل کرکے ذکر میں مشغول رہے، صبح کی نماز کے بعد سورۂ یٰسین اور طہٰ اور تبارک الذی اور درود شریف پڑھ کر وہ آیت یا اسم جو ہر روز کے لیے مخصوص ہے سات مرتبہ پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ وہ راز معلوم ہوجائے گا۔قبولیتِ دعا: {وَاِذَا جَآئَ تْھُمْ اٰیَۃٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰی نُؤْتٰی مِثْلَ مَآ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰہِط اَللّٰہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗط}1 اس آیت میں جو لفظ ’’اللہ‘‘ دو بار متصل آیا ہے ان کے درمیان میں دعا قبول ہوتی ہے۔ترقیٔ پھل وحفاظتِ جانور: {وَھُوَ الَّذِیْٓ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّغَیْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّالنَّخْلَ وَالزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُکُلُہٗ وَالزَّیْتُوْنَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِھًا وَّغَیْرَ مُتَشَابِہٍط کُلُوْا مِنْ ثَمَرِہٖٓ اِذَآ اَثْمَرَ وَاٰتُوْا حَقَّہٗ یَوْمَ حَصَادِہٖصلے وَلَا تُسْرِفُوْاط اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَO}2 اس آیت کو زیتون کی تختی پر لکھ کر یا کندہ کرکے باغ کے دروازہ پر لٹکائے تو پھل خوب پیدا ہوں اور اگر مینڈھے کے مذبوح چمڑے پر لکھ کر جانور کے گلے میں باندھ دیا جائے تو اس میں نجابت ظاہر ہو اور سب آفات سے محفوظ رہے۔حفاظتِ از شیاطین وفالج ولقوہ وغیرہ: {اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِقف یُغْشِی الَّیْلَ النَّھَارَ یَطْلُبُہٗ حَثِیْثًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مُسَخَّرٰتٍم بِاَمْرِہٖط اَ لَا لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُط تَبٰرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَO}3 سوتے وقت اس کو پڑھنے سے شیاطین کی شرارت اور فالج اور لقوہ سے محفوظ رہتا ہے۔شب میں جاگنے کے لیے: {اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِقف یُغْشِی الَّیْلَ النَّھَارَ یَطْلُبُہٗ حَثِیْثًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مُسَخَّرٰتٍم بِاَمْرِہٖط اَ لَا لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُط تَبٰرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَO اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَۃًط اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَOج وَلَا