اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کشادگیٔ رزق کے لیے: {وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسْبُہٗط اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہٖط قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیْئٍ قَدْرًاO}2 خاصیت: فراخی رزق کے لیے اور جس مہم میں چاہے اس کو پڑھا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ تنگ دستی دور ہوجائے گی اور مہم آسان ہوگی۔ قبر کے عذاب سے نجات: پوری سورۂ ملک (پارہ: ۲۹) خاصیت:جو شخص اس سورت کو ہمیشہ پڑھے گا ان شاء اللہ تعالیٰ وہ عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا۔ سب حاجتیں پوری ہوں: {نٓ} اور جتنے مفرد مقطعات حروف قرآن شریف میں ہیں ان سب کو انگشتری پر کندہ کرا کر جو شخص اپنے پاس رکھے گا تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی سب حاجتیں پوری ہوں گی اور خیر وخوبی میں بسر ہوگی۔ نظر بد کا مجرب عمل: {وَاِنْ یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَبْصَارِھِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُوْلُوْنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌO وَمَا ھُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَO}3 خاصیت: حسن بصری ؒ نے فرمایا ہے کہ نظر بد کے لیے مفید ہے۔ ہر قسم کی حاجتوں کے لیے: { فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْط اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًاO یُّرْسِلِ السَّمَآئَ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًاO وَّیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ وَیَجْعَلْ لَّکُمْ جَنّٰتٍ وَّیَجْعَلْ لَّکُمْ اَنْھٰرًاO}1 خاصیت: چند شخص حسن بصری ؒ کے پاس آئے، کسی نے پانی نہ برسنے کی شکایت کی اور کسی نے اولاد نہ ہونے کی شکایت کی اور کسی نے دوسری حاجتوں کے لیے کہا۔ آپ نے سب کے جواب میں فرمایا کہ استغفار کرو۔ ایک شخص نے پوچھا کہ حضرت اس کی کیا وجہ ہے کہ آپ نے سب کو استغفار ہی کے لیے فرمایا؟ آپ نے جواب میں انہی آیتوں کو پڑھا اور فرمایا کہ دیکھو اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں اسی آیت کو ارشاد فرمایا ہے۔ اور اگر پوری سورۂ نوح سوتے وقت پڑھ لی جائے تو