اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دشمن کی بربادی کا عمل: {وَلَوْ تَرٰٓی اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ بَاسِطُوْٓا اَیْدِیْہِمْج اَخْرِجُوْٓا اَنْفُسَکُمْط اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْھُوْنِ بِمَا کُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَی اللّٰہِ غَیْرَ الْحَقِّ وَکُنْتُمْ عَنْ اٰیٰتِہٖ تَسْتَکْبِرُوْنَO وَلَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰی کَمَا خَلَقْنٰکُمْ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّتَرَکْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰکُمْ وَرَآئَ ظُھُوْرِکُمْج وَمَا نَرٰی مَعَکُمْ شُفَعَآئَکُمُ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ اَنَّھُمْ فِیْکُمْ شُرَکٰٓؤُاط لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَیْنَکُمْ وَضَلَّ عَنْکُمْ مَّا کُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَO}2 یہ آیتیں دشمن کی بربادی وخانہ ویرانی کے لیے ہیں، جس شخص کا کوئی دشمن ہو اور اس کی ایذا رسانی کے درپے ہو وہ تین پتے درخت بید کے اتوار کے روز طلوعِ آفتاب سے پہلے اس طرح لے کہ اس کو کوئی نہ دیکھے، اور ہر پتے کے ایک رخ پر یہ آیتیں لکھے اور دوسرے رخ پر ان لوگوں کے نام لکھے، مگر لکھتے وقت بھی کوئی نہ دیکھے، پھر ہر روز ایک ایک پتا ان کے پینے کے پانی میں ڈال دے، یا ان کے گھر میں جس جگہ موقع ہو رکھ دے۔کھیتی وباغ کی حفاظت: {اِنَّ اللّٰہَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوٰیط یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَمُخْرِجُ الْمَیِّتِ مِنَ الْحَیِّط ذٰلِکُمُ اللّٰہُ فَاَنّٰی تُؤْفَکُوْنَO}1 کھیت کی عمدگی اور تمام حیوانات کی حفاظت کے لیے اور درختوں کی پیداوار اور عمدہ طور پر پھل نکلنے کے لیے کسی پاک برتن میں زعفران اور کافور سے لکھ کر اور آبِ چاہ بلا جگت سے دھو کر جو تخم یا غلہ بونا ہو اس میں بھگو کر بوویں، یا وہ پانی درخت کی جڑ میں چھوڑا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ برکت وحفاظت اور پھلوں میں خوبی وشیرینی حاصل ہوگی۔کشتی اور جہاز کی حفاظت: {فَالِقُ الْاِصْبَاحِج وَجَعَلَ الَّیْلَ سَکَنًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًاط ذٰلِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِO وَھُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ النُّجُوْمَ لِتَھْتَدُوْا بِھَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِط قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَO}2 اس آیت کو جمعہ کے روز باوضو ساکھو کے تختہ پر یا کسی اور لکڑی پر لکھ کر کندہ کرکے کشتی کے آگے باندھ دینے سے تمام آفات سے کشتی محفوظ رہے گی۔حاجت روائی ووجاہت: