اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے لرزۂ قلب وخیالاتِ فاسدہ: {وَاِمَّا یَنْزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِط اِنَّہٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌO اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا اِذَا مَسَّھُمْ طٰٓئِفٌ مِّنَ الشَّیْطٰنِ تَذَکَّرُوْا فَاِذَا ھُمْ مُّبْصِرُوْنَO}1 جس کو وساوس اور خطرات اور حدیثِ نفس وخیالاتِ فاسدہ اور لرزۂ قلب نے عاجز کردیا ہو ان آیات کو گلاب وزعفران سے جمعہ کے روز طلوعِ شمس کے وقت سات پرچوں پر لکھ کر ہر روز ایک پرچہ نگل جائے اور اس پر ایک گھونٹ پانی کا لے، ان شاء اللہ تعالیٰ دفع ہوجائے گا۔فائدہ متعلقہ وسوسہ: حدیث میں آیا ہے کہ ایسے وقت أعوذ باللّٰہ پڑھے۔2 اور اس امر میں سوچنا چھوڑ دے۔ ایک حدیث میںہے کہ آمنت باللّٰہ ورسلہ کہے۔ ایک حدیث میں تین بار آمنت باللّٰہ کہنا آیا ہے۔3 ایک حدیث میں أعوذ باللّٰہ پڑھ کر بائیں جانب تین مرتبہ تھتکار نا آیا ہے۔4 ایک حدیث میں: ہُوَ الْاَوَّلُ واَلْاخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُج وَہُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ پڑھنا آیا ہے، اور وارد ہوا ہے کہ اس سے کسی کو نجات نہیں ہوئی، اس کا غم نہ چاہیے۔5 بعض علما سے لا إلہ إلا اللّٰہ کی کثرت منقول ہے۔ بعض نے مطلق ذکر کی کثرت کو مفید فرمایا ہے۔ ابو سلیمان درانی نے عجیب تدبیر بتلائی ہے کہ جب وسوسہ نہ ڈالے گا اور مغموم ہونے سے اور پیچھے پڑے گا۔ بعض علما نے تسکین کے لیے کہا ہے کہ چور اس گھر میں جاتا ہے جہاں کچھ مال ومتاع ہوتا ہے۔دفع قساوتِ قلب: {اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَجِلَتْ قُلُوْبُھُمْ وَاِذَا تُلِیَتْ عَلَیْھِمْ اٰیٰتُہٗ زَادَتْہُمْ اِیْمَانًا وَّعَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوْنَO}6 جس شخص کے دل میں قساوت پیدا ہوجائے اور وعظ ونصیحت کا اثر نہ ہوتا ہو اور سائل کو دینے کی اور نیک کاموں کی توفیق ورغبت نہ رہی ہو تو خالص جو کی ٹکیہ بے نمک طلوعِ آفتاب کے قبل پکا کر اس پر یہ آیت سات مرتبہ نو تراشیدہ قلم سے لکھے اور اس روز روزہ رکھے اور شام کو اس ٹکیہ سے افطار کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ قلب میں رقت پیدا ہو۔