اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حملِ ہوگا۔ بھوک کے لیے: پوری سورۂ واقعہ (پارہ: ۲۷) خاصیت: حدیث میں ہے کہ جو شخص اس سورت کو رات کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے وہ کبھی بھوکا نہ رہے گا۔ درد سر کے لیے: {لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْھَا وَلَا یُنْزِفُوْنَO}4 خاصیت: جس کو دردِ سر ہو اس پر تین دفعہ پڑھ کر دم کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ جاتا رہے گا۔ قیامت کے دن پیشانی کا چمکنا: {اِنَّہٗ ھُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُO}5 خاصیت: جو کوئی اس آیت کو بعد نماز گیارہ بار انگلی پر دم کرکے پیشانی پر مل دے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کا منہ چمکے گا۔ اسمِ اعظم: {ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِج ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُO ھُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَO ھُوَاللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰیط یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِج وَھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO}1 خاصیت: اسم اعظم اس میں مخفی ہے، جو کوئی صبح کے وقت سات مرتبہ پڑھے تو شام تک اس کے واسطے فرشتے دعائے مغفرت کریں، اور اگر اس دن میں مرے تو شہید کا درجہ پائے گا۔ اور اگر شام کو پڑھے تو صبح تک اس کے واسطے فرشتے دعائے مغفرت کریں، اور جو اس شب کو مرے تو درجہ شہادت پائے۔