اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{حٰمٓO تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO}2 {حٰمٓO عٓسٓقٓO}3 {حٰمٓO وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِO}4 {حٰمٓO وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِO اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ اِنَّا کُنَّا مُنْذِرِیْنَO}5 {حٰمٓO تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِO}6 {حٰمٓO تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِO}7 خاصیت: جو شخص ان ساتوں حٰمٓ کو پڑھا کرے گا اس پر دوزخ کے ساتوں دروازے بند ہوجائیں گے۔ اولاد فرماں بردار ہو: {وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْجط اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَO}8 خاصیت: جس کی اولاد نافرمان ہو وہ اس آیت کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ صالح ہوجائے گی۔ پڑھنے کے وقت ذُرِّیَّتِیْ کے لفظ پر اپنی اولاد کا خیال رکھے۔ آنکھوں کی روشنی کے لیے: {فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌO}9 خاصیت: اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر انگلی پردم کرکے آنکھوں پر لگائے، ان شاء اللہ تعالیٰ بصارت میں کمی نہ ہوگی، بلکہ جس قدر نقصان ہوگیا ہوگا وہ جاتا رہے گا۔ پیدائشِ اولاد کے لیے: {وَالسَّمَآئَ بَنَیْنٰھَا بِاَیْدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَO وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰھَا فَنِعْمَ الْمٰھِدُوْنَO}0 خاصیت: جس کو اولاد سے مایوسی ہو وہ دو انڈے جوش کرکے اور پوست دور کرے، ایک پر {وَالسَّمَائَ بَنَیْنٰہَا بِاَیْدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَO}1 لکھے اور دوسرے پر {وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰہَا فَنِعْمَ الْمٰہِدُوْنَO}2 لکھے، پہلا بیضہ مرد اور دوسرا بیضہ عورت کھائے، اسی طرح چالیس روز تک یہ ترکیب کرے اور اس درمیان میں قربت بھی کرتا جائے، ان شاء اللہ تعالیٰ استقرار