اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًی وَّشِفَآئٌط}4 خاصیت: ان آیاتِ شفا کو جس مرض میں چاہے طشتری پر لکھ کر مریض کو پلائے یا تعویذ لکھ کر گلے میں ڈال دے، ان شاء اللہ تعالیٰ صحت ہوگی اگرچہ کیسا ہی سخت مرض ہو۔ حاکم مہربان ہو: {کٓھٰیٰعٓصٓO}5 {حٰمٓO عٓسٓقٓO}6 خاصیت: اگر حاکم خفا ہو تو اول تین مرتبہ بسم اللہ پڑھے، بعدہٗ کٓہٰیٰعٓصٓ کے ہر ہر حرف کو پڑھتا جائے اور داہنے ہاتھ کی ایک ایک انگلی کو ہر ہر حرف پر بند کرتا جائے، اسی طرح حٓمٓ عٓسٓقٓ کے ہر ہر حرف کو پڑھتا جائے اور بائیں ہاتھ کی انگلی کو بند کرتا جائے، اس کے بعد کٓہٰیٰعٓصٓ کے ہر ہر حرف کو پڑھتا جائے اور داہنے ہاتھ کی ہر انگلی کو کھولتا جائے، اور اسی طرح حٓمٓ عٓسٓقٓ کے ہر ہر حرف کو پڑھتا جائے اور بائیں ہاتھ کی ہر انگلی کو کھولتا جائے۔ اس ترکیب کے بعد نظر بچا کر حاکم کی طرف دم کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ مہربان ہوجائے گا۔ رزق کی زیادتی: {اَللّٰہُ لَطِیْفٌم بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُج وَھُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُO}7 خاصیت: زیادتی رزق کے لیے بعد نماز کے کثرت سے پڑھا کرے۔ آفتوں سے حفاظت: {سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَO}8 خاصیت: گھوڑے یا دوسری سواری پر سوار ہونے کے وقت اس آیت کو پڑھ لیا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ دوزخ سے نجات: {حٰمٓO تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِO}1