اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
سورۂ یٰسٓ کے خواص: پوری سورۂ یٰسٓ۔ خاصیت: اس سورت کی حدیث میں بہت کچھ فضیلت آئی ہے کہ جو شخص اس کو ایک مرتبہ پڑھ لے گا تو گویا اس نے چار قرآن شریف ختم کیے۔ اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ خود اس قرآن کے ختم کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ قرآن جس میں یہ سورت اور دوسری بھی فضیلت کی بہت سی سورتیں ہیں، جب ایک سورت کے ختم کا یہ ثواب ہوگا تو پورے قرآن کے ختم کا کیا کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ علاوہ ازیں قرآن پاک کی تلاوت سے تقرب الی اللہ جو ایک بے بہا شے ہے، حاصل ہوتا ہے۔ اور اس سورت کو جو شخص ہر صبح ایک بار پڑھ لے تو تمام دن اس کا خیر وفلاح سے گزرے۔ محبت کے لیے: {اِنِّیْٓ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِعَنْ ذِکْرِ رَبِّیْج حَتّٰی تَوَارَتْ بِالْحِجَابِO رُدُّوْھَا عَلَیَّط فَطَفِقَ مَسْحًام بِالسُّوْقِ وَالْاَعْنَاقِO}1 خاصیت: آیاتِ حب میں سے ہے، ترکیب اس کی اوپر گزر چکی۔ ظالم کو شہر سے نکالنے کے لیے: {وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَاَلْقَیْنَا عَلٰی کُرْسِیِّہٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَO}2 خاصیت: اگر کسی شریر ظالم کو شہر سے نکالنا ہو تو ہر روز سات سرخ گھونگچی کو کنویں میں ڈالتا جائے، ان شاء اللہ تعالیٰ وہ شخص اس شہر سے جلد چلا جائے گا، اس عمل میں ترکِ حیوانات لازم ہے، مگر اس کو ناجائز جگہ پر عمل نہ کرے ورنہ نقصان اٹھائے گا۔ ہر مرض کے لیے: {وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَO}3 {وَشِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِلا}4 {یَخْرُجُ مِنْم بُطُوْنِھَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہٗ فِیْہِ شِفَآئٌ لِّلنَّاسِط}1 {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَلا}2 {وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِO}3