اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
بھاگے ہوئے کی واپسی: (۱) {فَرَدَدْنٰہُ اِلٰٓی اُمِّہٖ کَیْ تَقَرَّ عَیْنُھَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّلٰکِنَّ اَکْثَرَھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَO}1 خاصیت: اگر کوئی شخص بھاگ گیا ہو اس آیت کو لکھ کر چرخہ میں باندھ کر ساٹھ مرتبہ ہر روز چالیس دن تک الٹا گھمادیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ببرکت اس عمل کے وہ شخص جلد واپس آئے گا۔ ایضاً (۲) {اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْکَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّکَ اِلٰی مَعَادٍ ط}2 خاصیت: دو رکعت نفل پڑھ کر اس آیتِ کریمہ کو ایک سو انیس مرتبہ چالیس روز تک پڑھے، ببرکت اس کے جو شخص بھاگ گیا ہو واپس آوے۔ ایضاً (۳) {یٰـبُنَیَّ اِنَّھَآاِنْ تَکُ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَکُنْ فِیْ صَخْرَۃٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِھَا اللّٰہُط اِنَّ اللّٰہَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌO}3 خاصیت: ببرکت اس دعا کے جو شخص بھاگ گیا ہو واپس آئے گا۔ موافق ترکیب اوپر کے عمل میں لائیں۔ قبولیتِ نماز: {اِلَیْہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُہٗط}4 خاصیت: مشائخ اس سے استنباط کرتے ہیں کہ جو شخص نماز کے بعد کلمۂ توحید تین بار پڑھ لے تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول ہوگی۔ دفعِ طُحال: {اِنَّ اللّٰہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا۵ج وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْم بَعْدِہٖط اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًاO}5 خاصیت: اس کو کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کر طحال پر باندھے، ان شاء اللہ تعالیٰ طحال جاتا رہے گا۔ ناف کی تکلیف سے حفاظت: {ذٰلِکَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَرَحْمَۃٌ}6 خاصیت: جس کسی کی ناف ٹل گئی ہو اس آیتِ کریمہ کو لکھ کر ناف پر باندھے ان شاء اللہ تعالیٰ صحت ہو جائے گی۔