اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
علم میں ترقی: {رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْO وَیَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْO وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْO یَفْقَھُوْا قَوْلِیO}2 خاصیت: ترقیٔ علم اور کشادگیٔ ذہن کے لیے ہر روز نماز صبح کے بعد اکیس بار پڑھا کرے، مجرب ہے۔ ہمزاد وشیطان کے دفن کے لیے: {مِنْھَا خَلَقْنٰکُمْ وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰیO}3 خاصیت: مشائخ سے منقول ہے کہ اگر میت پر دفن کے وقت تین بار اس آیت کو پڑھ کر مٹی دے تو اس کا ہمزاد شیطان بھی اس کے ساتھ دفن ہوجائے گا۔ علم کی ترقی کے لیے: {رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًاO}4 خاصیت: ترقیٔ علم کے لیے ہر نماز کے بعد جس قدر ہوسکے پڑھا کرے۔ دفعِ بخار کے لیے: {یٰـنَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَOلا}5 خاصیت: جس کو گرمی سے بخار آتا ہو اس آیت کو لکھ کر تعویذ بنا کر اس کے گلے میں ڈال دے ان شاء اللہ تعالیٰ بخار جاتا رہے گا۔ دفعِ بلا: