اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خاصیت: ہولِ دل کے واسطے مفید ہے، ترکیب اوپر گزر چکی ہے۔ سفر کے لیے: {رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًاO}3 خاصیت: سفر کرنے کے وقت یا سفر سے آنے کے وقت اس کو پڑھ لے، ان شاء اللہ تعالیٰ عز وقدر سے بسر ہوگی۔ ہر قسم کے درد کے لیے: {وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَط وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO}4 خاصیت: ہر مرض اور ہر درد کے واسطے مقامِ مرض پر ہاتھ رکھ کر ان آیتوں کو پڑھ کر تین مرتبہ دم کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد صحت ہوگی۔ درندہ سے حفاظت: {وَکَلْبُہُمْ بٰسِطٌ ذِرَاعَیْہِ}5 خاصیت: اگر راستہ میں کوئی شیر یا کتا حملہ کرے اور شور مچائے تو فوراً اس آیتِ کریمہ کو پڑھ لے چپ ہوجائے گا۔ قلب کے نور کے لیے: پوری سورۂ کہف۔ خاصیت: جو کوئی ہر جمعہ کو ایک بار پڑھ لے ان شاء اللہ تعالیٰ دوسرے جمعہ تک اس کا دل نور سے منور ہوگا، اور جو کوئی شروع کی دس آیتیں روز مرہ پڑھ لے وہ دجال کے شر سے محفوظ رہے گا۔ حب کے لیے: {اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَھُم ُالرَّحْمٰنُ وُدًّاO}1 خاصیت: آیاتِ حب میں سے ہے، اس کی ترکیب اوپر گزر چکی۔