اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
{اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَO}1 خاصیت: بلا ومصیبت کے وقت پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ نجات ہوگی۔ دفعِ مصیبت: {لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ صلے ق اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَO}2 خاصیت: اس میں اسم اعظم مخفی ہے، جس مصیبت وبلا میں پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ عظیم اٹھائے گا۔ برائے اولاد: {رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَO}3 خاصیت: جس کو اولاد سے مایوسی ہو نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ صاحبِ اولاد ہوجائے گا۔ یہ دعا زکریا ؑکی ہے۔ حمل کی حفاظت کے لیے: {یٰٓـاَیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمْ ج اِنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَیْئٌ عَظِیْمٌO}4 خاصیت: حفظ حمل کے لیے مفید ہے، اس کی ترکیب اوپر گذرچکی ہے۔ شیطانی وسوسہ سے حفاظت: {رَّبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِO}5 خاصیت: جس کے د ل میں وسوسے شیطانی بہت پیدا ہوتے ہوں وہ اس کو بکثرت پڑھا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ ان وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔