اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{وَلِلّٰہِ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا}1 اسمائے حسنیٰ کے یاد کرنے او ر عمل کی برکت سے دخولِ جنت کی بشارت آئی ہے، اور اس کے توسل سے مانگنا موجبِ قبولیت ہے۔ ’’ترمذی‘‘ وغیرہ میں ننانوے نام مبارک آئے ہیں اور قرآن مجید میں اس ترتیب سے مذکور ہیں صریحاً یا اشتقاقاً۔ سورۂ بقرہ میں چھبیس نام: محیط، قدیر، علیم، حکیم، تواب، بصیر، واسع، بدیع، سمیع، کافٍ، رؤوف، شاکر، الٰہ، غفور، حلیم، قابض، وباسط، لا الٰہ الا ہو، الحي، القیوم، العلی، العظیم، ولی، غنی، حمید۔ اور آلِ عمران میں تین: قائم، وہاب، سریع الحساب۔ اور نساء میں سات: رقیب، حسیب، شہید، غافر، غفور، مقیت، وکیل۔ انعام میں پانچ: باطن، قاہر، قادر، لطیف، خبیر۔ اعراف میں دو: محی، ممیت۔ انفال میں دو: نعم المولیٰ، نعم النصیر۔ ہود میں سات: حفیظ، قریب، مجیب، قوی، مجید، ودود، فعال لما یرید۔ رعد میں دو: کبیر، متعال۔ ابراہیم میں ایک: منان۔ حجر میں ایک: خلاق۔ مریم میں دو: صادق، وارث۔ حج میں ایک: باعث۔ مؤمنون میں ایک: کریم۔ نور میں تین: نور، حق، مبین۔ فرقان میں ایک: ہادی۔ سبا میں دو: فتاح، شکور۔ مؤمن میں چار: غافر، قابل التوب، شدید العقاب، ذو الطول۔ ذاریات میں تین: رزاق، ذو القوۃ ، متین۔