اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خاصیت : جس شخص کو گرمی سے بخار آتا ہو اس آیت کو پانی پر دم کرکے یا تشتری پر لکھ کر پلائے، ان شاء اللہ تعالیٰ شفا ہوگی۔ ہولِ دل کے لیے: {وَلِیَرْبِطَ عَلٰی قُلُوْبِکُمْ وَیُثَبِّتَ بِہِ الْاَقْدَامَOط}2 خاصیت: یہ آیت ہولِ دل کے لیے نہایت مجرب ہے، اس کو لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں اس طرح لٹکادے کہ وہ تعویذ عین قلب پر رہے، بلکہ اس کو کپڑے یا دھاگے سے باندھ دے، تاکہ قلب سے ہٹنے نہ پائے۔ محبت کے لیے: {ھُوَ الَّذِیْٓ اَیَّدَکَ بِنَصْرِہٖ وَبِالْمُؤْمِنِیْنَO وَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْط لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّآ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ اَلَّفَ بَیْنَھُمْط اِنَّہٗ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌO}3 خاصیت :محبت کے لیے شیرینی پر دم کرکے کھلائے، دلی محبت ان شاء اللہ تعالیٰ ہوجائے گی۔ تجارت میں نفع وترقی: {اِنَّ اللّٰہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَہُمْ وَاَمْوَالَھُمْ بِاَنَّ لَھُمُ الْجَنَّۃَط یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَیَقْتُلُوْنَ وَیُقْتَلُوْنَقف وَعْدًا عَلَیْہِ حَقًّا فِی التَّوْرٰۃِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالْقُرْاٰنِط وَمَنْ اَوْفٰی بِعَھْدِہٖ مِنَ اللّٰہِ فَاسْتَبْشِرُوْا بِبَیْعِکُمُ الَّذِیْ بَایَعْتُمْ بِہٖط وَذٰلِکَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُO}4 خاصیت: ان آیتوں کو مالِ تجارت میں رکھے تو موجب بہتری اور ترقی کا ہوگا۔ رسول اللہﷺ کی شفاعت کے لیے: {لَقَدْ جَآئَکُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌO فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُقصلے لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا ھُوَط عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِO}1 خاصیت: جو کوئی ان آیتوں کو ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ روزِ حشر میں جناب رسولِ مقبول ﷺ اس کی شفاعت فرمادیں گے۔ اور جس مصیبت اور مہم کے لیے چاہے پڑھے ان شاء اللہ مصیبت آسان ہوجائے