اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عداوت وتفریق کے لیے: {وَاَلْقَیْنَا بَیْنَہُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَائَ اِلٰی َیوْمِ الْقِیٰمَۃِط}1 خاصیت: اگر دو آدمیوں میں تفریق وعداوت ڈالنا چاہے تو اس آیت کو بھوج پتر پر لکھ کر اس کے نیچے یہ نقش لکھے: اللہ اللہ اللہ اللہ اور اس نقش کے نیچے یہ عبارت لکھے کہ درمیان فلاں فلاں کے تفریق واقع ہو، فلاں کی جگہ دونوں کا نام لکھے اور تعویذ بنا کر درمیان پرانی دو قبروں کے دفن کر دے، مگر ناحق کے لیے نہ کرے ورنہ گنہگار ہوگا۔ سورۂ انعام:2 خاصیت: جس مہم اور غرض کے لیے چاہے اس سورت کو پڑھ کر دعا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ پوری ہوگی۔ قبولیتِ دعا کے لیے: {وَاِذَا جَآئَ تْھُمْ اٰیَۃٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰی نُؤْتٰی مِثْلَ مَآ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰہِمط اَللّٰہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗط}3 خاصیت: ان دونوں آیتوں میں لفظ ’’اللہ‘‘ کا دو جگہ متصل واقع ہے، جو شخص ان دونوں لفظ ’’اللہ‘‘ کے درمیان دعا مانگے، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور پوری ہوگی۔ گناہوں سے معافی کے لیے: {رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا سکتۃ وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَO}4 خاصیت: جو شخص اس آیت کو ہر فرض نماز کے بعد ایک بار پڑھ کر مغفرت کی دعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف ہوں گے، کیوں کہ یہ دعا آدم ؑکی ہے۔ بخار سے شفا کے لیے: {اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا اِذَا مَسَّھُمْ طٰٓئِفٌ مِّنَ الشَّیْطٰنِ تَذَکَّرُوْا فَاِذَا ھُمْ مُّبْصِرُوْنَO}1