اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
فصل رابع: تمنی تمنی: كسی ایسے امرِ محبوب و مرغوب محال یاشبیه بالمحال كو طلب كرنا جس كے حصول كی امید نه كی جاسكے، محال كی مثال: جیسے جهنمیوں كا قول: ﴿لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا﴾ [البقرة:۱۶۷]؛ أيْ: لَیْتَ لَنَا كَرَّةً؛ ﴿وَیَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلیٰ یَدَیْهِ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلاً﴾ ٭[الفرقان: ۲۷]؛ شبیه بالمحال (بعید الوُقوع) كی مثال: ﴿یٰلَیْتَ لَنَا مِثْلَ مَا أُوْتِيَ قَارُوْنُ، إِنَّهُ لَذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ﴾۱ [القصص:۷۹]. ادَواتِ تمنی چار هیں : اُن میں سے ایك اصلی هے اور وه لَیْتَ هے، اور باقی تین غیر اصلی هیں ۔ ۱ لیت: كے ذریعے تمنا كرنا، جیسے: ﴿قَالَتْ یٰلَیْتَنِيْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَكُنْتُ نَسْیًا ۱ آیتِ اولیٰ: یعنی: وه وقت ایسا هوگا كه: بے زار هوجائیں گے متبوع اپنے تابعداروں سے اور بت پرستوں اور بتوں میں كوئی علاقه باقی نه رهے گا۔عذاب الٰهی دیكھ كر ایك دوسرے كے دشمن هوجائیں گے۔ اور مشركین اس وقت كهیں گے كه: اگر اسی طرح هم كو پھر دنیا میں لوٹ جانا نصیب هو تو هم بھی ان سے اپنا انتقام لیں ، اور جیسا یه آج هم سے جدا هوگئے هم بھی ان كو جواب دے كر جدا هوجائیں ؛ لیكن اس آرزوئے محال سے بجز افسوس كچھ نفع نه هوگا۔ یهاں ’’لو‘‘ ادات تمنی برائے محال مستعمل هے۔ آیت ثانیه: جب روزِ قیامت ظاهراً وباطناً صورةً ومعنیً اكیلے رحمان كی بادشاهت هوگی تب كافر بڑی سخت مشكل اور مصیبت سے مارے حسرت وندامت كے اپنے هاتھ كاٹ كھائے گا اور افسوس كرے گا كه: كیوں دنیا میں رسولِ خدا كا راسته اختیار نه كیا! اور كیوں شیاطین الانس والجن كے بهكاوے میں آگیا كه آج یه دن دیكھنا پڑا! لیكن تب اس امید كا پورا هونا محال هوگا۔ آیتِ ثالثه: ظالم حكومتوں كا دستور هے كه: كسی قوم كا خون چوسنے كے لیے انهی میں سے بعض افراد كو اپنا آلهٔ كار بنالیتے هیں ، فرعون نے بنی اسرائیل میں سے قارون كو چُن لیا تھا، قارون نے اُس وقت موقع پاكر دونوں هاتھوں سے خوب دولت سمیٹی اور دنیوی اقتدار بھی حاصل كیا۔ ایك دن وه لباسِ فاخره پهن كر بهت سے حَشم وخَدَم كے ساتھ بڑی شان وشوكت اور ٹیپ ٹاپ سے نكلا، جسے دیكھ كر طالبین دنیا كی آنكھیں چُندھیا گئیں ۔ كهنے لگے: كاش هم بھی دنیا میں ایسی ترقی اور عروج حاصل كرتے! بے شك یه بڑا صاحبِ اقبال اور بڑی قسمت والا هے!دیكھیے قارون كا سا خزانه حاصل كرنا محال نهیں تھا؛ لیكن قوم كے دیگر افراد كے لیے بعید الوقوع ضرور تھا۔