اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
جیسے: ﴿أُولٰئِكَ عَلیٰ هُدًی مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ٭﴾۱ [البقرة: ۵]. ۱۱ تلخیص الكلام: متكلم كئی جملوں كا اِعاده كرنے؛ بلكه بسااوقات پورے صفحے كے مضمون كا اِعاده كرنے كے بجائے اس مضمون كو اختصارًا اسمِ اشاره كے ذریعے سمیٹ لے، جیسے: ﴿ذٰلِكَ مِمَّآ أَوْحیٰ إِلَیْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ﴾۲ [بني اسرآءیل:۳۹].فصل رابع: اسم موصول اسم موصول: وه اسمِ غیر متمكن هے جو بغیر صلے كے جملے كا جز نه بن سكے، جیسے: الذِيْ، التِي؛ اور مسند الیه وغیره كو اسمِ موصول كی صورت میں معرفه اس وقت لایا جائے گا جب كه متكلم ومخاطب دونوں صله كے بابت جانكاری ركھتے هوں ۔ مسند الیه كو اسمِ موصول كی صورت میں معرفه لائے جانے كے چند اسباب یه هیں : تَعَیَّن طَرِیْقًا لإحْضَار مَعْنَاه، عَدَم العِلْمِ عَنْ أمْرِهِ سِوَی الصِّلَة، التَّفْخِیْم، التَّهْوِیْل، قَصْدُ الهدَایَة، التَّوْبِیْخ، إخْفَاء الأمْرِ عَن غَیْر المخَاطَب، التَّنْبِیْه عَلی الخَطَأ، التَّهَكُّم، الكَرَاهِیَّة، زِیَادَة التَّقْرِیْر والإیْضَاح، التَّعْلِیْل (الإیْمَاء إلیٰ وَجْه الخَبَر)، ۱ترجمه: یهی لوگ اپنے پروردگار كی طرف سے هدایت پر هیں اور وهی مراد كو پهنچنے والے هیں ؛ اس آیت سے قبل متقیوں كے ایمان بالغیب كا تذكره كیا جو قلبی اطاعت هے، پھر اِقامت صلاة كا ذكر كیا جو بدنی عبادت هے، پھر إیتاء زكوٰة كا ذكر فرمایا جو مالی عبادت هے؛ گویا ان لوگوں نے الله كا، لوگوں (فقراء) كا اور دیگر انبیاء كا حق ادا كیا هے؛ چناں چه وه اس لائق هیں كه ان كو هدایت اور كامیابی كا مزده سنایا جائے۔ اسی قبیل سے یه آیات بھی هیں : ﴿أُولٰئِكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَ٭۱۰﴾ [المؤمنون: ۱۰]، ﴿أُولٰئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ٭۲۷﴾ [البقرة: ۲۷]. (علم المعانی) ۲یعنی اوپر جو پُر مغز اور بیش بها نصیحتیں كی گئیں ﴿لَاتَجْعَلْ مَعَ اللهِ إِلٰهًا اٰخَرَ..، وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ..، وَاٰتِ ذَا الْقُرْبیٰ..، لَاتَجْعَلْ یَدَكَ مَغْلُوْلَةً، وَلَاتَبْسُطْهَا..، لَاتَقْتُلُوْا أَوْلَادَكُمْ..، وَلَاتَقْرَبُوْا الزِّنیٰ..، وَلَاتَقْتُلُوا النَّفْسَ..، وَلَاتَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ..، وَأَوْفُوا الْكَیْلَ..، وَلَاتَقْفُ مَالَیْسَ لَكَ..، وَلَاتَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا﴾ یه تمام علم وحكمت اور تهذیبِ اخلاق كی باتیں هیں ، جنهیں عقلِ سلیم قبول كرتی هے اور جو وحی كے ضمن میں نبی امی ﷺ كی طرف بلاواسطه اور امتِ اُمّیّه كی طرف بواسطهٔ حضور ﷺ بھیجی گئیں ۔ دیكھیےایك اسمِ اشاره میں كس قدر نصائح كو سمیٹ لیا گیا هے؛ یه اسلوب بھی كلامِ الٰهی كے اسالیبِ عالیه میں سے ایك اسلوب هے۔ اللهم ارزقنا تلاوته وحلاوته! (علم المعانی)