اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
سوالات مجاز ۱ یه كلام حقیقت پر محمول هے؟ یا كلام میں مجاز هے؟ ۲ اس عبارت میں مجاز هے تو لفظ میں مجاز (مجازِ لغوی) هے؟ یانسبت میں مجاز (مجازِ عقلی) هے؟ ۳ اگر مجاز لغوی هے تو وه مجازِ مفرد میں سے هے؟ یا مجاز مركب میں سے هے؟سوالات مجازِ لغوی مفرد ومركب ۱ مجازِ مفرد هے تو اس كی دو قسموں میں ؛ اور اگر مجاز مركب هے تو اس كی دو قسموں میں سے كون سی قسم هے؟ ۲ اگر مجاز مرسل هے تو اس كے (اكتیس) علاقوں میں سے كون سا علاقه هے؟ ۳ اگر استعاره هے تو اس كے اركانِ اربعه (مستعار منه، مستعار له، مستعار اور وجهِ جامع) كو بیان كریں ؟ ۴ استعاره كی باعتبار احد الطرفین كے ذكر وعدمِ ذكر كی دو قسموں (تصریحیه، مكنیه) میں سے كیا هے؟ ۵ لفظِ مستعار كے اعتبار سے استعارے كی دو قسموں (اصلیه، تبعیه) میں سے كیا هے؟ ۶ ملائمِ مشبه ومشبه به كے ذكر وعدمِ ذكر كے اعتبار سے استعاره كی تین قسموں (مرشحه، مجرده اور مطلقه) میں سے كیا هے؟ ۷ یه استعاره استعارهٔ تحقیقیه هے یا تخییلیه؟ ۸ كیا یه جمله مجازِ مركب مرسل كے قبیل سے تو نهیں هے؟ یعنی: انشاء كو خبر كی جگه یا خبر كو انشاء كی جگه استعمال كیا گیا هو؟ یا یه خبر فائدۃ الخبر ولازمِ فائدۃ الخبر كے علاوه غرض كے لیے هو؟ ۹ كیا یه استعارهٔ تمثیلیه كے قبیل سے تو نهیں هے؟