اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
كیا جاتا، جیسے: ﴿وَمَا أَدْرٰكَ مَاهِیَهْ نَارٌ حَامِیَةٌ﴾۱ [القارعة:۱۱-۱۰].۔ ملحوظه: حذف كی قسمیں اور اس كی مختلف صورتیں ’’ایجازِ حذف‘‘ میں ملاحظه فرمالیں ۔فصل خامس: حذفِ مسند مسندالیه كو جن اسباب كی وجه سے حذف كیا جاتا هے، انهیں اسباب كی وجه سے كبھی مسند كو بھی حذف كر دیا جاتا هے، اُن میں سے بعض یه هیں : اِتِّبَاع القَوَاعِد، دَلالَةُ قَرِیْنَةٍ عَلی تَعْیِین المسْنَد، تَعْظِیْم المسْنَد إلَیْه، تَحْقِیْر المسْنَد، الاحْتِرَاز عَن العَبَث، بِنَاء الجُمْلَة عَلی كَلِمَة، مُحْتَمَل الوَجْهَیْن، المحَافَظَة عَلیٰ وَزْن، لفَوَاتِ الفُرْصَة.۔ ۱ اتباع القواعد: قواعدِ عربیه كی رعایت میں مسند كو حذف كرنا، جیسے: ﴿لَوْلا أَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ﴾۲ [سبأ:۳۱]، أي: لَوْلا أَنْتُمْ مَوْجُوْدُوْنَ۔. ۲ دلالة القرینة علیٰ تعیین المسند: محذوف مسند كی تعیین پر دلالت كرنے والا كوئی قرینه موجود هو، چاهے وه متكلم كے كلام میں هو یا دوسرے كے كلام میں هو، جیسے: ﴿فَسَیَقُوْلُوْنَ مَنْ یُّعِیْدُناَ؟ قُلْ: الَّذِيْ فَطَرَكُمْ﴾ [بني اسرآءیل:۵۱]؛ ﴿وَلَئِنْ سَئَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ، لَیَقُوْلُنَّ: اللهُ﴾۳ [لقمان:۲۵]. ۳ تعظیمِ مسندالیه: مسندالیه كی عظمت ورفعت كو ظاهر كرنے كے لیے مسند كو ۱ أي: هي نارٌ حامیَةٌ، ترجمه: جس كے پلڑے هلكے هوں گے اس كا ٹھكانا ایك گهرا گڑھا هوگا، اور تمھیں كیا معلوم كه وه گهرا گڑھا كیا چیز هے؟ (وه) ایك دهكتی هوئی آگ هے۔ (الزیادۃ والاحسان) ۲جن كافروں كو دنیا میں كمزور سمجھا گیا تھا وه اُن لوگوں سے كهیں گے جو بڑے بنے هوئے تھے: ’’اگر تم نه هوتے تو هم ضرور مؤمن بن جاتے‘‘؛ اس مثال میں ’’مَوْجُوْدُوْنَ‘‘ مسند كو حذف كر دیا گیا هے، كیوں كه اهلِ عرب كے نزدیك لَوْلا كی خبر كو حذف كرنا واجب هے۔(شرح ابن عقیل) ۳ كسی فعل كے بابت سوال كے جواب میں فعل كو حذف كر لیا جاتا هے؛ مثالِ اول: أي: یُعیْدُكم الذيْ فَطَرَكم؛ مثالِ ثانی: لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ اللهُ.