اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
مِنَ الْمَآءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ﴾۱ [الأعراف: ۵۰] ۱۷ اِكرام: مخاطب كے احترام یا خاطر مدارات كے لیے امر كو استعمال كرنا، جیسے: ﴿اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ آمِنِیْنَ٭﴾۲ [الحجر: ۴۶]فصل ثانی: بیانِ نهی نهی: بلند رتبه كا اپنے آپ كو بلند سمجھتے هوئے كم رتبه كو كسی كام كے كرنے سے علیٰ سبیل الالزام روكنا؛ یه نهی كا معنیٔ حقیقی هے، جیسے: ﴿لَاتُفْسِدُوْا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلاحِهَا﴾ [الأعراف:۵۶]؛ ﴿تِلْكَ حُدُوْدُ اللهِ فَلاتَقْرَبُوْهَا﴾۳ [البقرة:۱۸۷] ملحوظه: صیغهٔ نهی وه فعلِ مضارع هے جس كے شروع میں لائے نهی هو۔نهی كے معانیٔ مجازیه صیغهٔ نهی كبھی اپنے حقیقی معنی كے علاوه مجازی معنوں میں مستعمل هوتا هے، جب كه قرائن پائے جائیں ؛ ان میں سے بعض حسبِ ذیل هیں ۔ التَّحْقِیْر والاِهَانَةُ، التَّفْظِیْع والتَّهْوِیْل، الدُّعَاء، الالْتِمَاس، التَّمَنِّي، التَّهْدِیْد، التَّوْبِیْخ، النُّصْحُ والاِرْشَاد، التَّیْئِیْس، بَیَان العَاقِبَة، الاِئْتِنَاسُ، الدَّوَام. ۱دوزخی نهایت سخت عذاب سے بے قرار، بد حواس اور مضطرب هو كر اهلِ جنت كے سامنے دستِ سوال دراز كریں گے كه: هم جلے جارهے هیں ! تھوڑا سا پانی هم پر بهاؤ، یا الله نے تمهیں جو نعمتیں دی هیں اس كا كوئی حصه (هم تك بھی پهنچا دو)؛ جواب ملے گا كه كافروں كے لیے ان چیزوں كی بندش هے۔ (علم المعانی، فوائد) ۲متقیوں (كفروشرك اور معاصی وذنوب سے پرهیز كرنے والوں ) كو كها جائے گا: تم لوگ جنت میں سلامتی (فی الحال تمام عیوب وآفات سے صحیح سالم) اور امن (آئنده همیشه كے لیے هر قسم كی فكر، پریشانی، گبھراهٹ اور خوف وهراس سے بے كھٹكے) جنت میں جاؤ!۔ یه جمله ایسا هی هے جیسے میزبان كھانے پینے والے مهمان كو كهتا هے: كُلْ واشْرَبْ. ۳آیت اولیٰ: جب دنیا میں معاملات كی سطح درست هو تو تم اس میں گڑبڑی نه ڈالو۔ آیتِ ثانیه: روزه واعتكاف كے متعلق جو حكم دربارهٔ حلت وحرمت مذكور هوئے، یه قاعدے الله كے مقرر فرمائے هوئے هیں ان سے هرگز باهر نه نكلنا؛ بلكه ان كے قریب بھی نه جانا۔اس آیت میں زمین میں فساد پھیلانے اور الله كی باندھی هوئی حدود كے ارتكاب سے؛ بلكه اس كے قریب جانے سے بھی منع كیا هے۔ (علم المعانی)