اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
سوالات بدیع بابِ اوّل: متعلق به محسنات معنویه ۱ مذكوره آیت میں ضدین كو جمع كیا هے تو طِباق كی (تین) قسموں میں سے كون سی قسم هے؟ ۲ اگر دو متناسبین الفاظ كو جمع كیا هے تو اس كی (چھ) صناعتوں میں سے كون سی صنعت هے؟ ۳ اگر ذومعنین لفظ مستعمل هے تو اس كی (چار) صناعتوں میں سے كون سی صنعت هے؟ ۴ اگر اَشیائے متعدده كو جمع كیا هے تو اس كی (پندره) صناعتوں میں سے كون سی صنعت هے؟ ۵ طرَفین كے تعلق سے (تین) صناعتوں میں سے كون سی صنعت هے؟ ۶ اگر صفت بیان كی هے تو اس كے متعلق (باره) صناعتوں میں سے كون سی صنعت هے؟ ۷ مضمون كی تحسین سے متعلق (دس) صناعتوں میں سے كوئی صنعت استعمال فرمائی هے؟ ۸ حسنِ كلام سے متعلق (آٹھ) صناعتوں میں سے كون سی صنعت هے؟ ۹ ذكر كرده مضمون كی پختگی كے لیے (نَو) صناعتوں میں سے كوئی صنعت استعمال فرمائی هے؟بابِ ثانی: متعلق به محسنات لفظیه ۱ دو كلموں كے درمیان جِناس تام (تشابه لفظین) هے تو اس كی (تین) قسموں میں سے كیا هے؟ ۲ دو كلموں كے درمیان جِناس ناقص (اختلافِ لفظین) هے تو اس كی اجمالی (چار) اور تفصیلی (آٹھ) قسموں میں كیا هے؟ ۳ كلمے كو حسین بنانے كے لیے (تین) صنعتوں میں سے كوئی هے؟ ۴ اِختتامِ فقره سے متعلق (پانچ) صنعتوں میں سے كون كون سی صنعتیں هیں ؟ ۵ ابتدا واِنتهائے كلام كے اعتبار سے (گیاره) صنعتوں میں سے كیا هے؟