اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
’’مَالُكَ عِشْرُوْنَ أمْ ثَلاثُوْنَ‘‘ والے لمبے جملے سے بے نیاز كر دیتا هے۔ ۷ تمام تر اَدَواتِ شرط، اس لیےكه وه بھی شرطیت كے ساتھ زمان ومكان پر، نیز اُن مخفی اَسرار پر دلالت كرتے هیں جن كا ذكر اِطلاق تقیید میں هوا۔ ۸ تمام الفاظِ عموم جیسے: مَا، مَنْ، كُلٌّ وغیره۔ ۹ حذفِ مفعول بھی ایجازِ قصر كی انواع میں سے هیں ۔ ۱۰ بابِ تنازع بھی (امام فرّاء كی رائے مطابق) ایجازِ قصر كے قبیل سے هے۔ (الزیادة والاحسان فی علوم القرآن) بزیادةدواعیٔ اِیجاز ایجاز كے دواعی پانچ هیں : تَسْهِیْل الحِفْظ، تَقْرِیْب الفَهْم، ضِیْق المقَام، دَفْع السَّآمَة، الإخْفَاء. ۱ تسهیل الحفظ: مضمون كے محفوظ ركھنے كو آسان بنانا؛ ۲ تقریب الفهم: مضمون كو ذهن سے نهایت قریب كر لینا؛ ۳ ضیق المقام: مقام میں تنگی هونا؛ ۴ دفع السآمۃ: طویل گفتگو كركے مخاطب كو اُكتاهٹ میں ڈالنے سے احتراز كرنا؛ ۵ الاخفاء: مخاطب كے علاوه سے بات مخفی ركھنا۔اِیجازِ حذف ۲ اِیجاز حذف: وه طریقهٔ تعبیر هے جس میں كسی جزوِ كلمه، كلمه، ایك جمله یا زائد از جمله عبارت كو حذف كر كے مقصود كو بیان كیا گیا هو، جیسے: ﴿وَسْئَلِ الْقَرْیَةَ﴾۱ [یوسف:۸۲]. ملحوظه: حذف خلافِ اصل هے؛ لیكن اس كے فوائد بھی بے حد هیں ؛ لهٰذا كلامِ عرب میں بالخصوص كلامِ الٰهی میں حذف بكثرت هے؛ حذف كے فوائد یه هیں : ۱ أي: أهل القریة.