اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
۱۲ عطفِ بیان، ۱۳ الفاظِ مترادفه كو ایك ساتھ استعمال كرنا۔ (الزیادة والاحسان) بزیادةاِطناب كے دواعی ملحوظه: اطناب كے دواعی چار هیں : تَثْبِیَتُ المعْنیٰ، تَوْضِیْح المرَاد، التَوْكِیْد، دَفْعُ الإیْهَام. ۱ تثبیت المعنی: مضمون كے تمام گوشوں كو دلائل سے ثابت كرنا(یه اُسلوب قرآنِ مجید میں به كثرت هے)، اور قسموں كو ذهن میں بٹھانا، ۲ توضیح المراد: مقصود كو واضح كرنا، ۳ توكید: مضمون كو مؤكد كرنا، ۴ دفع الایهام: اختصار كی صورت میں وهم پیدا هوسكتا هو اس سے احتراز كرنا۔مُساوات مساوات: معنیٔ مقصود كی ادائیگی كا وه طریقهٔ تعبیر هے جس میں درمیانی لوگوں كے عرف كے مطابق الفاظ معانی كے بقدر هوں ، یعنی: الفاظ نه زیاده هوں ، اور نه هی كم، جیسے: ﴿وَإِذَا رَأَیْتَ الَّذِیْنَ یَخُوْضُوْنَ فِيْ اٰیٰتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰی یَخُوْضُوْا فِيْ حَدِیْثٍ غَیْرِهِ﴾۱ [الأنعام:۶۸]؛ اور آپ ﷺ كا فرمان:؎’’الحَلالُ بَیِّنٌ وَالحَرَامُ بَیِّنٌ، وَمَابَیْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ. ملحوظه: معلوم هونا چاهیے كه: ایجاز، اطناب اور مساوات كا مدار اوساط الناس كے عرف پر هے، لهٰذا حدیث نبوی اوساط الناس كے عرف كے مطابق مساوات كی مثال هوگی؛ ورنه بلغاء اور فقهاء كے نزدیك یهی مثال اِیجاز قِصَر كی هے، جیسا كه مسائلِ فقهیه اور دلائل سے خوب واضح هے۔(علم المعانی) فائده: مساوات ایك اضافی اُسلوب هے، اس كی تعیین كے لیے ایجاز واطناب كی اَنواع كو مدّنظر ركھنا ضروری هے؛ لهٰذا انواع ایجاز قصر (ص:۲۰۴)، اور اطناب كی انواع (ص: ۲۰۹ - ۲۱۶)كو ضرور سامنے ركھا جائے۔ ۱اِس آیت میں كُفَّار كے آیاتُ اﷲسے استهزاء وعیب جوئی كے وقت اُن سے كِناره كَشی كرنے كاحكم هے؛ اِس مثال میں الفاظ به قدرِ معانی هیں ، نه كم هیں نه زیاده۔