اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
فصل اوّل: ذكر مسند الیه مسندالیه جملے میں ركن كی حیثیت لیے هوئے هوتا هے؛ لهٰذا اس كو ذكر كرنا اصل هے؛ لیكن اس كے ساتھ دیگر اغراض بھی وابسته هوتی هیں ، جو مندرجهٔ ذیل هیں : عَدمُ وُجُوْدِ مَایَدُلُّ عَلَیْه، زَیَادَة التَّقْرِیْر والایْضَاح، التَّسْجِیْل عَلی السَّامِع، التَّعْریْض بِغَبَاوَة السَّامِع، قِلَّة الثِّقَة بالقَرِیْنَة لضُعْفِها أوْ لضُعْف فَهْمِ السَّامِع، التَّعَجُّب، التَّبرُّك، الاسْتِلْذَاذ، الرَّغْبَة فیْ اِطَالَة الكَلام، التَّعْظِیْم، التَّحْقِیْر، لإفَادَة الهَیْبَة. ۱ عدم وجود ما یدل علیه: مسند الیه كے حذف پر دلالت كرنے والا كوئی قرینه نه هو، جیسے: ﴿وَإِلٰهُكُمْ إِلٰهٌ وَاحِدٌ﴾۱ [البقرة: ۱۶۳]. ۲ زیادۃ التقریر والاِیضاح: مسند الیه كو مخاطب كے سامنے خوب واضح اور ظاهر كرنا هو،جیسے:﴿أُولٰئِكَ عَلیٰ هُدًی مِّنْ رَّبِّهِمْ، وَ’’أُولٰئِكَ‘‘ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ٭﴾۲ [البقرة:۵] اسی طرح فرزدق نے هشام بن عبد الملك كے سامنے امام زین العابدین كی شان میں فرمایا تھا: هٰذَا ابْنُ خَیْرِ عِبَادِ اللهِ كُلِّهِم ’’هٰذَا‘‘ النَّقِيُّ التَّقِيُّ الطَّاهِرُ العَلَمُ ’’هٰذَا‘‘ الَّذِيْ تَعْرِفُ البَطْحَاءُ وَطْأتَهُ وَالبَیْتُ یَعْرِفُهُ وَالحِلُّ وَالحَرَمُ اور آپﷺ كا فرمان : أَنَا النَّبِيُّ لاكَذِب ’’أَنَا‘‘ ابْنُ عَبْدِ المُطَّلِبْ۱ ۱یعنی معبودِ حقیقی تم سب كا ایك هی هے، اس میں تعدُّد كا احتمال بھی نهیں ! یهاں ﴿وإلٰهُكُمْ﴾ مسند الیه كو ذكر كیا؛ كیوں كه حذف كی صورت میں اس پر دلالت كرنے والا كوئی لفظ نه رهے گا؛ اسی طرح ﴿مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ﴾ [الفتح:۲۹] بھی هے۔ ۲اور وهی لوگ (جو غیب پر ایمان لاتے هیں ، نماز قائم كرتے هیں اور زكاة ادا كرتے هیں ) اپنے پروردگار كی طرف سے هدایت پر هیں ، اور وهی لوگ (جن كا تذكره ابھی گذرا) مراد كو پهونچنے والے هیں ۔ یهاں اول مؤمنین كو اسمِ اشاره سے متعین كیا گیا، پھر مسندالیه اسمِ اشاره ﴿أولٰئِكَ﴾ كو وضاحت وپختگی پیدا كرنے اور یه بتانے كے لیے دو باره ذكر كیا گیا كه: جس طرح وه لوگ وصف ھدایت میں ممتاز هیں ، اسی طرح فلاح وبهبود بھی انهیں كے لیے ثابت هے۔ ۱جب حنین كے موقع پر قبیلهٔ ھوازِن نے سخت تیر اندازی شروع كی، اس وقت آپ خچر پر تشریف فرما تھے،