اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
۵ مذكوره كلام اگر خبر هےاور اُس كی غرضِ حقیقی مراد هے توفائدة الخبر هے یا لازمِ فائدة الخبر؟ ۶ اگر فائدۃ الخبر هے تو ابتدائی، طلبی اور انكاری میں سے كیا هے؟ ۷ خبر كی (دس) اغراض مجازیه میں سے كون سی غرض هے؟ ۸ اگر انشاء هے تو انشائے طلبی هے یا غیر طلبی؟ اور اس كی تعریف كیا هے؟سوالات اقسامِ انشائے طلبی ۱ اگر یه انشاء، انشائے طلبی هے تو اس كی چھ قسموں میں سے كیا هے؟ ۲ اگر امر هے تو اس كی تعریف كیا هے؟ اس كے چار صیغوں میں سے كونسا صیغه هے؟ ۳ امركے (تیئیس) معانیٔ مجازیه میں سے كون سا معنیٰ مراد هے؟ ۴ اگر نهی هے تو اس كی تعریف كیا هے؟ اور اس كے (باره) معانی مجازیه میں سے كون سا معنیٰ مراد هے؟ ۵ اگر استفهام هے تو استفهام كا كونسا ادات هے؛ نیز یه حرفِ استفهام طلبِ تصور كے لیے هے یا طلبِ تصدیق كے لیے؟ ۶ اداتِ استفهام كے (چوبیس) معانیٔ مجازیه میں سے كون سا معنیٰ مراد هے؟ ۷تمنی كسے كهتے هیں ؟ اور اس كے چار ادوات میں سے كونسا ادات هے؟ ۸ ادات تمنی ’’لیت‘‘ سے دیگر ادات كی طرف عدول كی كیا حكمت هیں ؟ ۹ ترجی كس كو كهتے هیں ؟ اور اس كے ادوات: لعل اور عسیٰ میں سے كون هے؟ ۱۰ اگر ندا هے تو ندا كی تعریف كیا هے؟ اور ادوات ندا میں سے كون هے؟ ۱۱ ندا كی (چوده) اغراض مجازیه میں سے كون سی غرض هے؟سوالات انشائے غیرطلبی ۱ یه جمله اگر انشائے غیر طلبی میں سے هے تو اس كی (سات) قسموں میں سے كیا هے؟ ۲ كیا خبر، انشاء كی جگه یا انشاء، خبر كی جگه واقع هوئی هے؟ اگر واقع هے تو كیوں ؟