اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
متعلقاتِ فعل میں حذف كی اغراض: ۱۲ اختصار كے ساتھ عمومیت بتلانا، ۱۳ محض اختصار كا فائده دینا، ۱۴ فاصله كی رعایت كرنا۔فصل ثانی: اِطناب اِطناب: وه طریقهٔ تعبیر هے جس میں تاكید وتقویت وغیره كے فوائد كے لیے الفاظ كو معانی سے زیاده لانا، جیسے: ﴿تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ’’الرُّوْحُ‘‘ فِیْهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِّنْ كُلِّ أَمْرٍ﴾۱ [القدر:۴].اطناب كی مختلف صورتیں هیں : ذِكْرُ الخَاص بَعْد العَامّ، ذِكْر العَامّ بَعْدَ الخَاصّ، الإیْضَاح بَعْدَ الإبْهَام، التَّكْرِیْر لِغَرَض: كَالتَّقْرِیْر، وَالتَّذْكِیْر وَالتَّاكِیْد، وَالتَّعْظِیْم والتَّهْوِیْل، وَالحَثِّ عَلی التَّدَبُّر وَالتَّذَكُّر، وَإظْهَارِ الضُّعْف؛ زِیَادَۃة التَّقْرِیْر، تَكْثِیْر الجُمَل، التَّوْكِیْد، النَّعْتُ، طُوْل الفَصْل، الاعْتِرَاض، الاحْتِرَاس وَالتَّكْمِیْل، الإیْغَال، التَّتْمِیْم، التَّوْشِیْع، التَّذْیِیْل. ۱ ذكر الخاص بعد العام: (عام كے بعد خاص كو ذكر كرنا) خاص كا امتیاز اور فوقیت بتلانے كے لیے عمومی تذكره كے بعد بطورِ خاص ذكر كرنا، جیسے: ﴿حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ ’’وَالصَّلوٰةِ الْوُسْطیٰ‘‘ وَقُوْمُوْا لِلهِ قٰنِتِیْنَ٭﴾ [البقرة:۲۳۷]؛ ﴿یَصُدَّكُمْ عَنْ ۱یهاں روح القدس یعنی حضرت جبرئیل علیه السلام كا تذكره دو مرتبه هوا، اول بار ملائكه كے عموم میں ضمناً، اور ثانیاً حضرت جبرئیل علیه السلام كی تكریم وتعظیم واضح كرتے هوئے مستقلا ذكر فرمایا۔ (علم المعانی) حشْو وتَطْویل: كلام كی زیادتی میں كوئی فائده نه هو تو زیادتی كے متعین هونے كی صورت میں ’’حشو‘‘ كهیں گے، جیسے: قَرَأْتُ الْقُرْآنَ الْیَوْمَ وَالْأَمْسِ قَبْلَهٗ، میں نے قرآن شریف كی تلاوت كی آج اور گذشته كل جو آج سے پهلے هے، یهاں ’’الأمس‘‘ كے بعد ’’قبله‘‘ زائد هے؛ كیوں كه الیوم كا مقابل الأمس هے؛ اور زیادتی كے غیر متعین هونے كی صورت میں ’’تطویل‘‘ كهیں گے، جیسے: أَلْفَیْتُ قَوْلَ الْمُنَافِقِ كِذْباً وَمَیْناً، میں نے منافق كی بات كو جھوٹا پایا، اس مثال میں كذب اور مَینٌ میں سے كوئی ایك غیر متعین طور زائد هے۔