اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
اقسامِ قصر باعتبار حقیقت وواقعیت اَور اِضافت قصرِ حقیقی اور اُس كے اقسام قصر كی حقیقتِ حال (صورتِ واقعه) اور دوسری شے كی طرف نسبت واضافت كے اعتبار سے دو قسمیں هیں : ۱قصرِ حقیقی، ۲ قصرِ اضافی۔ ۱ قصرِ حقیقی: وه قصر هے جس میں مقصور كا مقصور علیه كے علاوه كی طرف بالكل متجاوز نه هونا، بیان كیا جائے؛ جب كه: قصرِ اضافی میں مقصور كا مقصور علیه كے علاوه كسی مخصوص چیز (موصوف یا صفت) كی طرف متجاوز نه هونا بیان كیا جاتا هے۔ قصر حقیقی كی دو قسمیں هیں : ۱ قصر حقیقی تحقیقی، ۲ قصر حقیقی ادّعائی۔ ۱- قصرِ حقیقی تحقیقی: وه قصر هے جس میں ایك چیز كا دوسری چیز كے ساتھ مخصوص هونا حقیقت وواقعیّت كے اعتبار سے هو؛ اس طور پر كه: شیٔ اول (مقصور) شیٔ ثانی (مقصورعلیه) هی میں پائی جاتی هے، كسی دوسری چیز میں نهیں ، جیسے: ﴿وَعِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لایَعْلَمُهَآ إِلاَّ هُوَ﴾۱ [الأنعام:۵۹]. ۲- قصر حقیقی اِدّعائی: وه قصر هے جس میں ایك چیز كا دوسری چیز كے ساتھ مخصوص هونا مبالغۃً اور اِدّعاء هو، اور یه بتایا جائے كه: یه مقصور، مقصور علیه كے علاوه دوسری چیزوں میں بھی پایا جاتا هے، مگر مقصورعلیه میں كمال درجه هے اور بقیه میں كالعدم هے، جیسے: ﴿إِنَّمَا یَخْشَی اللهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰؤا﴾ [فاطر:۲۸]؛ وقوْلهُ: عَلیْهِ السَّلامُ: ’’لاحَسَدَ إلا في اثْنَیْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا فَسَلَّطَهُ عَلیٰ هَلَكَتِهِ فِيْ الحَقِّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ ۱اس آیت میں قصر كے دو طریقے هیں : ﴿وَعِنْدَهُ﴾ خبر كی تقدیم، تقدیم ماحقه التاخیر كے قبیل سے هے، اور ﴿لایَعْلَمُهَآ إِلاَّ هُوَ﴾ میں نفی واستثناء هے؛ اور مطلب یه كه: مفاتح غیب حقیقتاً الله كے پاس هی هیں ، غیر الله كے پاس نهیں ! نیز ان كا علم واقعتاً الله پر منحصر هے، غیر الله كو اس كا علم نهیں ! قصر كی یه تكرار مضمون كی تاكید وپختگی كے لیے هے۔ (علم المعانی)