اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
فصل سادس: مجاز مرسل مركب، استعارهٔ تمثیلیه مجاز لغوی كی دوسری قسم مجازِ مركب هے۔ مجازِ مركب: وه جمله هے جو كسی علاقے (مناسبت) كی وجه سے معنیٔ حقیقی كے علاوه كسی دوسرے معنی میں مستعمل هو، ساتھ هی كوئی ایسا قرینه هو جو معنیٔ حقیقی مراد لینے سے روكتا هو۔ مجازِ مركب كی دو قسمیں هیں : ۱ مجازِ مرسل مركب، ۲ استعاره تمثیلیه۔ ۱ مجاز مُرسَل مُرَكب: وه مجاز مركب هے جس میں ایك جمله كو مشابهت كے علاقے كے علاوه (سببیت، مسببیت وغیره) علاقے كی وجه سے ماوضع لهٗ كے علاوه معنیٰ میں استعمال كرنا كسی ایسے قرینے كی وجه سے جو معنی موضوع له مراد لینے سے مانع هو، جیسے: ۱ وه جملهٔ خبریه جو جملهٔ انشائیه كے معنی میں مستعمل هو، جیسے: ﴿رَبِّ إِنِّيْ وَضَعْتُهَآ أُنْثٰی﴾ [اٰل عمران:۳۶]؛ ﴿رَبِّ إِنِّيْ وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّيْ وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَیْبًا﴾۱ [مریم:۴] ۲ وه جمله انشائیه جو خبر كے معنی میں هو، جیسے: ﴿قُلْ مَنْ كَانَ فِي الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا﴾۲ [مریم: ۷۵]؛ أيْ: یَمُدُّ۔. ۱آیتِ اولیٰ: عمران كی بیوی حسنه بنت فاقوذا نے زمانه كے رواج كے مطابق منت مانی تھی كه: جو بچه میرے پیٹ میں هے وه تمام دنیوی مشاغل سے آزاد رِه كر تیری عبادت كرے گا اور كلیسا كی خدمت كرتا رهے گا؛ لیكن جب خلاف توقع لڑكی پیدا هوئی تو حسرت وافسوس سے كها: ﴿رَبِّ إِنِّيْ وَضَعْتُهَآ أُنْثٰی﴾؛ یه كلام بظاهر خبر هے؛ لیكن مراد انشاء هے؛ كیوں كه امرأة عمران باری تعالیٰ كو خبر دینا نهیں چاهتی؛ بلكه اپنا حزن وملال ظاهر كر رهی تھیں ؛ اس مجاز میں لزومیت كا علاقه هے كه وضعِ اُنثی كی خبر دینے سے یه لازم آتا هے كه وه غمگین هیں ۔ (علم البیان) آیتِ ثانیه: حضرت زكریا علیه السلام نے فرمایا: الٰهی سر كے بالوں میں بڑھاپے كی سفیدی چمك رهی هے اور هڈیاں تك سوكھنے لگی هیں ! بظاهر موت كا وقت قریب هے۔ یه خبر اپنی غرض حقیقی (فائدةالخبر یا لازمِ فائدة الخبر) كے لیے نهیں هے؛ بلكه اس سے مقصود اظهارِ ضعف هے اور قرینه مقامِ خطاب هے كه باری تعالیٰ سے خطاب هے جس سے كوئی بات مخفی نهیں هے۔ (علم البیان) ملحوظه: یه پورا جمله مجازِ مرسل مركب كے قبیل سے هے؛ البته ﴿وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَیْبًا﴾ میں استعارهٔ مكنیه اصلیه تحقیقیه بھی هے؛ تفصیل استعارهٔ تحقیقیه كے ضمن میں گذرچكی هے۔ ۲ یعنی خدا تعالیٰ كی عادت اور حكمت كا اقتضاء یه هے كه: جو اپنے كسب واراده سے كوئی راسته اختیار كر لے، اس