اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
فصل اوّل: قصر قصر: ایك چیز (مقصور) كو اداتِ قصر كے ذریعے دوسری چیز (مقصورعلیه) كے ساتھ مخصوص ومنحصر كر دینا اور یه بتانا كه: یه مقصور اپنے مقصورعلیه كے علاوه كی طرف متجاوز نهیں ۔ قصر كے اركان دو هیں : مقصور، مقصور علیه۔ مقصور: وه چیز هے جس كو خاص كیا جائے۔ مقصور علیه: وه چیز هے جس كے ساتھ كسی چیز كو مخصوص كیا جائے۔ طریقِ قصر: وه مخصوص طریقه جس كے ذریعے ایك چیز كو دوسری چیز كے ساتھ خاص كیا جائے، جیسے:﴿قُلْ یٰٓأَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا إِلیٰ كَلِمَةٍ سَوَآءٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَكُمْ أَلاَّ نَعْبُدَ إِلاَّ اللهَ﴾۱ [اٰل عمران:۶۴]طرُق قصر قصر كے معروف طریقے چار هیں : ۱النَّفْيُ والاسْتِثْنَاء، ۲إنَّمَا، ۳العَطْف بِلاَ وَبَلْ وَلٰكِنْ، ۴تَقْدِیْم مَا حَقُّه التَّأخِیْر۔. ۱ نفی واستثناء چاهے حرفِ نفی :ما، لا یا اُن كے علاوه هو، جیسے: ﴿اَللهُ لَآ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ﴾ [النساء:۸۷]؛ ﴿وَالَّذِیْنَ إِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوْآ أَنْفُسَهُمْ، ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِهِمْ؛ وَمَنْ یَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ اللهُ﴾۲ [آل عمران: ۱۳۵] ۱اے اهل كتاب تم ایك بات كی طرف آؤ جو هم میں اور تم میں برابر هے كه: هم الله كے سوا كسی كی بندگی نه كریں ! یهاں وصف عبادت كو ذاتِ وحده لایزال كے لیے خاص كیا گیا هے اس طور پر كه: وصفِ عبادت ذاتِ باری كے لیے هی مختص هے، كسی دوسرے كی طرف متجاوز نهیں ؛ دیكھیے! یهاں ﴿نَعْبُدَ﴾ مقصور، ﴿اللهَ﴾ مقصورعلیه، اور ﴿لا-إِلاَّ﴾ طریق قصر هے۔ (علم المعانی) ۲آیتِ ثانیه: جو لوگ كھلم كھلا گناه كر بیٹھیں (جس كا اثر دوسروں تك متعدی هو)یا اور كوئی بُری حركت كے مرتكب هوجائیں جس كا ضرر اُن كی ذات تك هی محدود رهے؛ تو الله كو یاد كریں اور اپنے گناهوں كی بخشش الله سے مانگیں ؛ كیوں كه الله كے سوا كون گناهوں كو مُعاف كرنے والا هے!۔ یهاں غفران ذنوب (صفت) كو صرف الله كی ذات (موصوف) میں منحصر كیا هے، اور ﴿مَنْ-إِلاَّ﴾ اداتِ قصر هے؛ یهاں ﴿مَنْ﴾ استفهام سے نفی مراد هے، پس معنیٰ یه هوگا: لایَغْفِر الذُّنُوْبِ إلا الله۔(علم المعانی)