اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
بِسْمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم اَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِيْ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَق، وَعَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ؛ وَالصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مَنْ أُوْتِيَ جَوَامِعُ الْكَلِمِ؛ وَعَلیٰ اٰلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَ۔. فصاحت: (لغوی معنی) ظاهر هونا، بیان كرناجیسے: ﴿وَأَخِيْ هٰرُوْنُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَاناً..﴾ [قصص:۳۴]؛ نیز آپ ﷺ كا فرمان هے: أنا أفْصَحُ العَرَب، بَیْدَ أنِّيْ مِنْ قُرَیْشٍ۔۱. [معجمِ كبیر للطبراني] فصاحت: (اصطلاحی تعریف) گفتگو میں ایسے الفاظ كو پیش كرنا جو صاف هوں ، ظاهر هوں ، سنتے هی فوراً سمجھ میں آجاتے هوں اور ان كے عمده هونے كی وجه سے اُدباء وشعراء كے درمیان بكثرت استعمال هوتے هوں ۔ فصاحت تین چیزوں سے متعلق هوتی هے: فصاحتِ كلمه، فصاحتِ كلام، فصاحتِ متكلم۔فصاحت كلمه فصاحتِ كلمه: فصیح كلمه وه هے جو عیوبِ اربعه (تنافرِ حروف، مخالفتِ قیاس لغوی، غرابت اور كراهت فی السمع) سے خالی هو۔ تَنافُرِ حروف: كلمے كی وه (تركیبی) كیفیت هے جس سے كلمے كا تلفظ دشوار هو اور اس كا سننا ناگوار معلوم هو، جیسے: ظَشٌّ كھُردری جگه، هُعْخُعْ۲. ۱ یعنی: فرعون كے سامنے اگر بحث ومناظره كی نوبت آجائے تو ممكن هے كه: میری زُبان بولنے میں ركاوٹ ڈالے، ’’اور میرے بھائی هارون كی زبان میرے مقابلے میں زیاده صاف هے‘‘۔ حدیثِ رسول ﷺ كے لیے بدیع القرآن میں ’’تاكید المدح بما یشبه الذمّ‘‘ كی صورتِ ثانیه ملاحظه فرمالیں ۔ ۲ هُعْخُعْ یه كڑوے بدبودار درخت كا نام هے۔ ملحوظه(۱): تنافرِ حروف میں وه كلمات بھی داخل هیں جن كو متكلم اپنے سامعین كو تھكانے كے لیے اپنی طرف سے ایجاد كرتا هے جن كی واقعی كوئی اصل نهی هوتی، جیسے: ظشٌّ، عَقْجَقْ، شَصَاصاء. (علم البیان) ملحوظه(۲):بسا اوقات ایك هی كلمے كے چند حروف كے مخارج میں غایتِ قرب یا غایت بعد كا هونا تلفظ میں دشواری كا باعث هوتا هے، اسی وجه سے كلام عرب میں ادغامِ مثلین ومتقاربین اور ابدال كی ضرورت محسوس هوتی هے؛