اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
كلماتِ تشكر وامتنان ستار العیوب، منعمِ حقیقی كی بڑی عنایات اس عاجز گناه گار پر هوئیں كه: اُس نے محض اپنے فضل وكرم سے اس كے كلام كی فصاحت وبلاغت كو كسی حد تك سمجھنے كی همت، توفیق اور سعادت عطا فرمائی، اور اپنے گناهوں كی نحوست سے محروم نه فرمایا۔ فَلهُ الحمْدُ حمْدًا كثِیْرًا طیِّبًا مُبَاركًا فِیْه. بعد ازاں مَیں اپنے والدین، اساتذه، رفقاء، طلباء اور دیگر محسنین كا ته دِل سے ممنون ومشكور هوں ، جن كی دعاؤں ، محنتوں ، محبتوں اور كاوِشوں كے نتیجے میں یه كام پایهٔ تكمیل كو پهنچا؛ ورنه یه عمل مجھ حقیر كی بساط سے باهر تھا، بالخصوص حضرت اقدس مفتی احمد صاحب خانپوری دامت برکاتہم العالیہ کا جنھوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود قیمتی تحریر عنایت فرمائی۔نیز مشیر محترم حضرت مفتی ابوبكر صاحب پٹنی(استاذ جامعه تعلیم الدین ڈابھیل)، مولانا امتیاز صاحب كاكوسی ومفتی عرفان صاحب پٹیل هنگلوٹی (اساتذهٔ حدیث مدرسه دعوة الایمان مانكپور ٹكولی) اور مولانا افضل صاحب پالن پوری (استاذِبلاغت دارالعلوم چھاپی) کابھی، جنهوں نے مختلف اوقات میں احقر كا علمی تعاون كیا۔ بڑی ناقدری كی بات هوگی اگر اس موقع پر مدرسه دعوت الایمان مانك پور ٹكولی كے بانی مبانی، یورپ كے امیر اور اُمت كو هر وقت اپنی دعاؤں میں یاد ركھنے والے حضرت حافظ محمد پٹیل صاحب -رحمه الله تعالیٰ رحمۃ واسعة- كو یاد نه كیا جائے، كه حضرت والا اخیر تك احقر كو اس كی دیگر كاوِشوں كی طرح اس كاوِش پر بھی برابر اپنی خصوصی عنایتوں اور دعاؤں سے نوازتے رهے! الله تعالیٰ حضرت والا كو مستفدین اور امت كی طرف سے اجرِ جزیل عطا فرمائے اور اپنا خصوصی قرب نصیب فرمائے۔ نیز مدرسه دعوة الایمان مانك پور ٹكولی سے امسال سندِ فراغت حاصل كرنے والے