اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
۳ سلخ وإلمام: ایك شاعر دوسرے شاعر كا صرف معنی ومضمون لے، الفاظ نہ لے؛ اور دوسرا كلام پہلے كے مقابلے میں كم درجہ یا برابر ہو، جیسے: ابوتمام نے عتبی كا وہ مضمون لیا ہے جو اس نے اپنے بیٹے كے مرثیہ میں كہا تھا؛ پهلا شعر عتبی كا هے، اور دوسرا شعر ابوتمام كا هے: وَالصَّبْرُ یُحْمَدُ فِي المَوَاطِنِ كُلِّهَا ۃ إلاَّ عَلَیْكَ فَإنَّهُ لایُحْمَدُ۱ وَقَدْ كَانَ یُدْعیٰ لابِسَ الصَّبْرِ حَازِماً ۃ فَأَصْبَحَ یُدْعیٰ حَازِماً حِیْنَ یَجْزَعُ۲ اوپر ذكر كردہ تین قسمیں سرقۂ كلام كی تھیں ، ان كے علاوہ اور بھی صورتیں ہیں جو ملحقاتِ سرقہ كہلاتی ہیں ؛ اور وه آٹھ هیں : ۱ اقتباس، ۲ تضمین، ۳ عقد، ۴ حل، ۵ تلمیح، ۶ حسنِ ابتداء، ۷ تخلُّص، ۸ حسنِ انتهاء۔ ملحوظه: اِن میں سے چھ كا بیان خاتمه میں هوگیا هے؛ دو كا تذكره یهاں هے: ۱ عَقْد: دوسرے كے كلامِ منثور كو -لا علی وجہ الاقتباس- كلامِ منظوم بنا دینا، جیسے: ﴿إِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ إِلیٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّی فَاكْتُبُوْہُ﴾؛ اور حضرت علیؓ كا فرمان: مَا لابْنِ آدَمَ وَالفَخْرِ، وَإِنَّمَا أَوَّلهُ نُطْفَةٌ، وَآخِرُہٗ جِیْفَةٌ۳؛شاعر نے اس آیت كو یوں نظم كیا ہے: لیكن وزن شعری كی رعایت میں بجائے ماضی كے فعلِ مضارع كا صیغہ استعمال كیا ہے جو بخلِ زمانہ كو اتنا یقینی نہیں بتاتا جو فعل ماضی بتایا كرتا ہے؛ جب كہ ابوتمام نے اسی مضمون كو جملہ اسمیہ كی صورت میں ادا كیا ہے جس میں دوام واستمرار پایا جاتا ہے۔ (علم البدیع ودروس) ۱پریشانی كے مواقع پر صبر كرنا قابل ستائش ہے؛ سوائے تیری موت كے كہ: اس پر صبر كرنا قابل ستائش نہیں ! ۲كسی زمانے میں صبر كا جامہ پہننے والا مستقل مزاج كہا جاتا تھا؛ مگر آج مستقل مزاج اس وقت كہا جاتا ہے جب وہ بے صبری كرے۔ یہ دونوں اشعار برابر ہیں ؛ہاں ! بعضے حضرات نے كہا ہے كہ: ابوتمام كا شعر ابلغ ہے؛ كیوں كہ اس كے قول ’’لابِسَ الصَّبْرِ‘‘ میں استعارہ ہے، اور استعارہ حقیقت كے بالمقابل ابلغ ہوتا ہے۔ (علم البدیع) حكم: دوسرا شعر عمدہ ہو تو وہ بلیغ شمار ہوگا؛ پہلا شعر عمدہ ہو تو ثانی مذموم شمار ہوگا اور اگر دونوں برابر ہوں تو ثانی مذموم نہ ہوگا۔ ۳ مثالِ اول: ترجمه: اے ایمان والو! جب تم كسی معین میعاد كے لیے اُدھار كا معامله كرو تو اسے لكھ لیا كرو۔ مثالِ ثانی: ابن آدم كو فخر سے كیا جوڑ؟ كیوں كہ اس كی ابتداء نطفہ ہے اور انتہاء مردہ ہو جانا ہے۔