اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
ملحوظہ: ادماج اور استتباع كے درمیان عموم وخصوص مطلق كی نسبت ہے كہ: استتباع خوبیاں بیان كرنے كے ساتھ خاص ہے جب كہ ادماج تعریف اور غیر تعریف سب میں عام ہے۔ (علم البدیع) ۱۰ تَاكِیْدُ الْمَدْحِ بِمَا یشْبہُ الذَّمّ: یہ ہے كہ مدح كو ایسے الفاظ مدحیہ سے مؤكد كرنا جو ذم كے مشابہ ہوں ؛ یعنی ذم كی صورت میں مدح كرنا؛ اس كی دو صورتیں ہیں : صورتِ اولیٰ: كسی صفتِ مدح كو نفی كی ہوئی صفتِ ذم سے مستثنی كرنا اس تقدیر پر كہ: استثناء كی ہوئی صفتِ مدح اس منفی صفتِ ذم میں پہلے سے داخل تھی پھر اس سے نكالی گئی، جیسے: ﴿لَایَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّلاتَأْثِیْمًا إِلاَّ قِیْلاً سَلٰمًا سَلٰمًا﴾۱ [الواقعة:۲۶-۲۵]. صورتِ ثانیہ: كسی چیز كے لیے ایك صفت مدح كو ثابت كرنا، پھر اس صفت كے بعد ادات استثناء یا ادات استدراك كے بعد متصلا دوسری صفت مدح لانا، جیسے آپ ﷺ كا فرمان: ’’أَنَا أَفْصَحُ العَرَبِ، بَیْدَ أَنِّيْ مِنْ قُرَیْشٍ‘‘۲. ۱۱ تَاكِیْدُ الذَّمِّ بِمَا یشْبہُ الْمَدْح: یہ ہے كہ صفتِ ذم كو ایسے الفاظِ مذمت سے مؤكد اور پختہ كرنا جو مدح كے مشابہ ہوں ؛ یعنی: مدح كی صورت میں بُرائی كرنا؛ اس كی بھی دو ۱ ترجمه: وه (جنتی لوگ) اُس جنت میں نه كوئی بے هوده بات سنیں گے اور نه كوئی گناه كی بات، هاں ! جو بات هوگی، سلامتی هی سلامتی (جوكہ لغو وتأثیم كی ضد ہے) آوازیں آئیں گی۔ یہاں إلا سے قبل صفت ذم (سماع لغو وتأثیم) كی نفی ہے، پھر إلا كے بعد (مقامِ ذم میں ) سلام (صفتِ مدح) كا اثبات فرمایا؛ حالاں كہ مستثنیٰ ومستثنیٰ منہ دونوں ہی صفت مدح ہیں ؛ دیكھئے! عموماً صفتِ ذم كی نفی كے بعد صفتِ ذم كا استثنا كیا جاتا ہے؛ چنانچہ یہ ذم كی صورت میں مدح كرنا ہے؛ جوكہ لغو وتأثیم كے جنت میں نہ ہونے كو مؤكد بیان كرتا ہے۔ ۲آپ ﷺ نے اوّلا اپنے لیے ایك صفت مدح (فصیح ترین ہونا) كو ثابت فرمایا، پھر اس كے بعد بَیْدَ اَدات اِستثناء كو ذكر فرمایا جس سے یہ اشارہ ہو رہا تھا كہ: اب برائی بیان ہوگی؛ لیكن آپ ﷺ نے بعد میں فرمایا كہ: ہاں ! میں قریش سے بھی تعلق ركھتا ہوں ، یعنی: میں خود افصح ہوں اور افصح العرب (قریش) سے میرا تعلق بھی ہے؛ گویا آقا ﷺ نے اپنے فصیح وبلیغ ہونے كو ایسے الفاظ مدحیہ سے پختہ كیا جو واقعی ایك فصیح وبلیغ كی شان ہوتی ہے؛ كیوں ایك صفت مدح كے بعد استثناء كرنا، آنے والی صفت كے صفتِ ذم ہونے كی طرف مشیر ہوتا ہے۔ (علم البدیع)بزیادة