اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
ملحوظہ: یاد رہے كہ: مذكورہ دو صورتیں یعنی: لف ونشر مرتب اور لف ونشر غیر مرتب، اسی وقت ہوں گی جب كہ بوقت ’’لف‘‘ دو چیزوں كو تفصیلا یعنی علاحدہ علاحدہ اور ممتاز بیان كیا گیا ہو؛ ہاں اگر بوقتِ ’’لف‘‘ ابتداء ًہی دو یا زیادہ چیزوں كو اجمالاً (غیرممتاز) بیان كیا ہو تو وہاں مرتب وغیر مرتب كی تقسیم نہ ہوگی، جیسے: ﴿وَقَالُوْا، لَنْ یَّدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلاَّ مَنْ كَانَ هُوْدًا، أَوْ نَصٰرٰی؛ تِلْكَ أَمَانِیُّهُمْ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ﴾۱ [البقرة:۱۱۱]. ۱۱ ترتیب: ایك موصوف كی چند صفات كو یا چند افعال كو فطری (قدرتی) یا وقوعی ترتیب كے مطابق بیان كرنا، جیسے: ﴿هُوَ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ، ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ، ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ، ثُمَّ یُخْرِجُكُمْ طِفْلاً، ثُمَّ لِتَبْلُغُوْا أَشُدَّكُمْ، ثُمَّ لِتَكُوْنُوْا شُیُوْخًا﴾ [غافر:۶۷]؛ ﴿فَكَذَّبُوْہُ فَعَقَرُوْهَا﴾ [الشمس:۱۴]؛ ﴿هُوَ الأَوَّلُ وَالآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالبَاطِنُ﴾۲ [الحدید:۳]. (الزیادة) ۱۲ تَدَلِّی مِن الأعلیٰ إلَی الأدْنیٰ: بعض كلمات یا جملوں كو دوسرے بعض سے مؤخر كرنا اعلیٰ سے ادنیٰ كی طرف اترتے ہوئے، جیسے: ﴿فَأُولٰئِكَ مَعَ الَّذِیْنَ أَنْعَمَ اللہُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیِّنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصّٰلِحِیْنَ﴾۳ [النساء:۶۹]. ۱ اور یه (یعنی یهودی اور عیسائی) كهتے هیں كه: ’’جنت میں سوائے یهودیوں یا عیسائیوں كے كوئی بھی هرگز داخل نهیں هوگا، یه محض ان كی آرزوئیں هیں ، آپ ان سے كهیے كه اگر تم (اپنے اس دعوے میں ) سچے هو تو اپنی كوئی دلیل لے كر آؤ۔ یہاں ﴿قَالُوْا﴾ كی ضمیر یہود ونصاریٰ دونوں كی طرف اجمالا لوٹتی ہے اور معنی یہ ہے: ’’قالت الیهود: لن یدخل الجنة إلا من كان هودا‘‘، وقالت النصاریٰ: لن یدخل الجنة إلا من كان نصٰرٰی‘‘؛ گویا یہود ونصاریٰ دونوں ﴿قَالُوْا﴾ میں داخل ہیں ؛ پھر ﴿إِلاَّ مَنْ كَانَ هُوْدًا أَوْ نَصٰرٰی﴾ كے ذریعے نشر كیا؛ ایسا لف ونشر، ترتیب وعدم ترتیب كا متقاضی نہ ہوگا؛ كیوں كہ لف مجمل ہے جس كی وجہ سے اس میں ترتیب معلوم ہی نہیں ۔ (علم البدیع) ۲ آیتِ اولیٰ: وهی هے جس نے تمهیں مٹی سے پیدا كیا، پھر نطفے سے، پھر جمے هوئے خون سے، پھر وه تمهیں بچے كی شكل میں باهر لاتا هے، پھر (وه تمهاری پرورش كرتا هے) تاكه تم اپنی بھر پور طاقت كو پهنچ جاؤ، اورپھر بوڑھے هوجاؤ۔آیتِ ثانیه: پھر بھی انهوں نے پیغمبر كو جھٹلایا اور اُس اونٹنی كو مار ڈالا۔ آیتِ ثالثه: وهی اول بھی هے اور آخر بھی، ظاهر بھی هے اور چھپا هوا بھی، اور وه هر چیز كو پوری طرح جاننے والا هے۔ ۳اور جو لوگ الله اور رسول كی اطاعت كریں گے تو وه اُن كے ساتھ هوں گے جن پر الله نے اِنعام فرمایا هے،