اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
۱۳ تَرَقِّی مَن الأدْنیٰ إلَی الأعْلیٰ: بعض كلمات یا جملوں كو دوسرے بعض سے مؤخر كرنا ادنیٰ سے اعلیٰ كی طرف چڑھتے ہوئے، جیسے: ﴿أَ لَهُمْ أَرْجُلٌ یَّمْشُوْنَ بِهَا، أَمْ لَهُمْ أَیْدٍ یَّبْطِشُوْنَ بِهَا، أَمْ لَهُمْ أَعْیُنٌ یُّبْصِرُوْنَ بِهَا، أَمْ لَهُمْ اٰذَانٌ یَّسْمَعُوْنَ بِهَا؛ قُلِ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ كِیْدُوْنِ فَلَاتُنْظِرُوْنَ﴾۱ [الأعراف:۱۹۵]. ۱۴ تَعْدِیْد: چند الفاظِ مفردہ كو ایك ساتھ تسلسل سے (بلا عطف) بیان كرنا جن میں باہم صنعتِ طِباق یا جِناس ہو۲؛ یہ صنعت اكثر وبیشتر صفات كے ذكر میں پائی جاتی ہے، جیسے: ﴿اَلتَّآئِبُوْنَ الْعٰبِدُوْنَ الْحٰمِدُوْنَ﴾ [التوبة:۱۱۲]؛ ﴿مُسْلِمٰتٍ مُّؤْمِنٰتٍ﴾۳ [تحریم:۵]. ملحوظہ: ہاں ! اگر چند صفات متضادہ كو جمع كیا جائے تو اس وقت صفات كو بذریعۂ عطف ذكر كیا جائے گا، جیسے: ﴿هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ، وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِیْمٌ﴾۴ [الحدید:۳]. (علم المعانی) ۱۵ اِطِّرَاد: متكلم اپنے ممدوح كے آباو واجداد كے اسماء كو معروف ترتیب (باپ، دادا، پردادا) كے خلاف وِلادت كی ترتیب (پردادا، دادا، باپ) میں ذكر كرے، جیسے حضرت یوسف ؈ كا فرمان: ﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ اٰبَآءِيْ إِبْرٰهِیْمَ وَإِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ﴾۵ [یوسف:۳۸]. یعنی انبیاء، صدیقین، شهداء اور صالحین۔ ۱ بھلا اُن كے پاس پاؤں هیں جن سے وه چلیں ؟ یا اُن كے پاس هاتھ هیں جن سے وه پكڑیں ؟ یا اُن كے پاس آنكھیں هیں جن سے وه دیكھیں ؟ یا اُن كے پاس كان هیں جن سے وه سنیں ؟ (اُن سے كهه دو كه:) ’’تم اُن سب دیوتاؤں كو بلا لاؤ جنهیں تم نے الله كا شریك بنا ركھا هے، پھر میرے خلاف كوئی سازش كرو اور مجھے ذرا بھی مهلت نه دو۔ دیكھئے!یہاں ادنیٰ سے اعلیٰ كی ترقی كرتے ہوئے پہلے پاؤں پھر ہاتھ پھر آنكھ پھر كان كو ذكر فرمایا ہے اور بعد والا پہلے كے مقابلہ میں اشرف ہے۔ (الزیادة) ۲ ملحوظه: یهاں طباق سے مطلقا محسنات معنویه اور جناس سے مطلقا محسنات لفظیه مراد هیں ۔ ۳آیتِ اولیٰ: (جنهوں نے یه كامیاب سودا كیا هے وه كون هیں ؟) توبه كرنے والے! الله كی بندگی كرنے والے! اُس كی حمد كرنے والے! آیتِ ثانیه: اگر وه تمهیں طلاق دے دیں تو ان كے پروردگار كو اس بات میں دیر نهیں لگے گی كه وه اُن كو (تمهارے) بدلے میں ایسی بیویاں عطا فرمادے جو تم سے بهتر هوں ، مسلمان، ایمان والی، طاعت شعار، توبه كرنے والی...۔ ۴وهی اول بھی هے اور آخر بھی، ظاهر بھی هے اور چھپا هوا بھی، اور وه هر چیز كو پوری طرح جاننے والا هے۔ ۵ ترجمه: اور میں نے اپنے باپ دادا ابراهیم، اسحاق اور یعقوب كے دین كی پیروی كی هے۔