اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
نسبت كے اعتبار سے طِباق کی دو صورتیں ہیں : ۱ طباقِ ایجابی، ۲ طباقِ سلبی۔ ۱ طِبَاقِ اِیْجَابِیْ: وہ طباق ہے جس میں دو معنوں کے درمیان تضاد ہو، اور دونوں مثبت یا دونوں هی منفی هوں ؛ یعنی: ایجاب وسلب کا اختلاف نہ ہو، جیسے: ﴿وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكیٰ وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْیَا﴾ [النجم:۴۴-۴۳]؛ ﴿ثُمَّ لا یَمُوْتُ فِیْهَاوَلایَحْیٰ﴾۱ [الأعلیٰ:۱۳] ۲ طِبَاقِ سَلَبِیْ: وہ طباق ہے جس میں ایجاب وسلب کا اختلاف ہو (یعنی ایک معنی مثبت ہو اور دوسرا منفی) چاہے ایک مصدر کے دو فعلوں کو جمع کرنے سے ہو، جیسے: ﴿یَسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَلاَیَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللہِ﴾ [النساء:۱۰۸]؛ یا امر ونہی کو جمع کرنے سے ہو، جیسے: ﴿فَـ’’لا تَقُلْ‘‘ لَّهُمَا أُفٍّ وَلاتَنْهَرْهُمَا وَ’’قُلْ‘‘ لَّهُمَا قَوْلاً كَرِیْمًا﴾ [الإسراء:۲۳]؛ ﴿فَـ’’لاتَخْشَوُا‘‘ النَّاسَ وَ’’اخْشَوْنِ‘‘﴾۲ [المائدة:۴۴]. طباق تَدْبِیْج: مدح یا غیر مدح میں كنایہ یا توریہ كی غرض سے دو یا زیادہ رنگوں كو ذكر كرنا، جیسے: ﴿أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللہَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرٰتٍ مُّخْتَلِفًا أَلْوَانُهَا، وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِیْضٌ وَّحُمْرٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهَا وَغَرَابِیْبُ سُوْدٌ﴾۳ [فاطر:۲۷]. ۱آیتِ اولیٰ: اور یه كه وهی هے جو هنساتا اور رُلاتا هے، اور یه كه وهی هے جو موت بھی دیتا هے اور زندگی بھی؛ دیكھیے: یهاں ﴿أَضْحَكَ - وَأَبْكیٰ، أَمَاتَ - أَحْیَا﴾ دونوں هی فعل مثبت هیں ۔ آیتِ ثانیه: پھر وه (جهنمی) اس آگ میں نه مرےگا، اور نه جئےگا؛ اس آیت میں ﴿لا یَمُوْتُ - لایَحْییٰ﴾ دونوں هی فعل منفی هیں ۔ ۲ آیتِ اولیٰ: یه لوگوں سے تو شرماتے هیں اور الله سے نهیں شرماتے۔ آیتِ ثانیه: اگر والدین میں سے كوئی ایك یا دونوں تمهارے پاس بڑھاپے كو پهنچ جائیں تو اُنهیں اُف تك نه كهو، اور نه انهیں جھڑكو؛ بلكه اُن سے عزت كے ساتھ بات كیا كرو۔ آیتِ ثالثه: (اے یهودیو!) تم لوگوں سے نه ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔ دیكھیے: یہاں پر ﴿یَسْتَخْفُوْنَ﴾ اور ﴿وَلاَیَسْتَخْفُوْنَ﴾ كے درمیان، ﴿لاتَقُلْ﴾ منفی اور ﴿قُلْ﴾ مثبت كے درمیان اور ﴿لاتَخْشَوُا﴾ نهی اور ﴿اخْشَوْنِ﴾ امر كے درمیان اثبات ونفی كا اختلاف هے۔ (جواھر، علم البدیع) ۳ كیا تم نے نهیں دیكھا كه: الله تعالیٰ نے آسمان سے پانی اُتارا، پھر هم نے اُس كے ذریعے رنگ برنگ كے پھل اُگائے؛ اور پهاڑوں میں بھی ایسے ٹكڑے هیں جو رنگ برنگ كے سفید اور سرخ هیں اور كالے سیاه بھی۔ اس آیت میں بقولِ بعض: واضح راستہ كو جادۂ بیضاء سے، مشتبہ راستہ كو جادۂ سوداء سے، اور درمیانی راستے كو جادۂ حمراء سے كنایہ كیا گیا ہے۔ بہ ہر حال آیت میں بِیْضٌ، حُمْرٌ، اور سُوْدٌ كے ذریعے مختلف راستوں كا كنایہ كیا گیا ہے۔ نیز اس آیت میں ایك اور