اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
ملحوظه: عربوں سے منقول، لوگوں میں مشهور امثال بھی استعارهٔ تمثیلیه كے قبیل سے هیں ؛ كیوں كه یه بات مسلم هے كه: امثال میں تغیر نهیں كیا جاسكتا؛ لهٰذا هر كهاوت كو بغیر تغیر وتبدل كے اُنهیں الفاظ میں بولا جائے گا جن میں اوّل بار وه استعمال هوئی تھی۔ خلاصهٔ كلام امثال درحقیقت استعارهٔ تمثیلیه هی هیں ، جیسے: إنَّكَ لاتَجْنِيْ مِنَ الشَّوْكِ العِنَبَ؛ قَطَعَتْ جَهِیْزَةُ قَوْلَ كُلِّ خَطِیْبٍ؛ ﴿وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللهِ جَمِیْعًا﴾۱ [اٰل عمران: ۱۰۳] ملحوظه: یهاں اُس اصل واقعه كو -جس پر یه مثل كهی گئی تھی- مستعار منه (مشبه به) كهتے هیں ، اور وجهِ جامع كے پائے جانے پر جن جن آدمیوں پر یه مثل كهی جائے گی اُن كو مستعار له (مشبه) كها جائے گا۔ استعاره تمثیلیه اور تشبیه تمثیل میں فرق یه هے كه: اگر ایك هیئت كو دوسری هیئت سے تشبیه دینا استعاره كے اُسلوب پر هو تو اُسے ’’استعاره تمثیلیه‘‘ كهتے هیں ، اور اگر تشبیه كے انداز میں هو تو اُسے ’’تشبیه تمثیل‘‘ كهتے هیں ؛ اول كی مثال: ﴿وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللهِ جَمِیْعًا﴾[اٰل عمران:۱۰۳] مَطْوِیّٰتٌ بِیَمِیْنِهِ﴾ میں ’’حَالُ السَّمٰوَات وقَدْ طَوَاھا الله بقُدْرَتِه‘‘ كو تشبیه دی هے ’’حَالُ الكِتَاب المَطْوِيِّ فيْ یَمِیْنِ صَاحِبِه‘‘ كے ساتھ، اور دونوں میں جامع ’’وقوع كلٍ تحت قدرة صاحبه وإرادته‘‘ هے۔(علم البیان) ۱ مثالِ اول:كسی سے بد سلوكی كرنے اور اس سے اچھی امید ركھنے والے كی حالت كو اس شخص كی حالت سے تشبیه دی جو كانٹے كو بوتا هے اور اس سے انگور كا پھل كاٹنے كا امیدوار هے، اس جامعیت كی وجه سے كه ان دونوں میں سے هر ایك نه هونے والی چیز كی امید كر رها هے۔ مثالِ ثانی: زوجین كے آپسی اختلافات كی بناء پر جانبَین كے حَكَم مصالحت كے لیے محوِ گفتگو تھے كه اسی دوران كسی نے شوهر كے تین طلاق دینے كی خبر سنائی؛ اس حالت كو تشبیه دی جهیزه لونڈی كے قول فیصل كهنے كی حالت كے ساتھ؛ كه: اس نے قتل كے بعد دو قبیلوں كے درمیان منعقد مجلسِ مصالحت كے دوران مقتول كے اولیاء كے قاتل كو قتل كر ڈالنے كی خبر سنائی تھی۔ مثالِ ثالث: اس مثال میں ’’حَالُ المُتَمَسِّك بِدِیْن الله وَعَهْدِه‘‘ كو ’’حَالُ المُعْتَمَد عَلی حَبْل قَوِيٍّ یَمْنَعُه مِنْ السُّقُوْط‘‘ سے تشبیه دی هے؛ اور جامع ’’الحِفْظُ مِنَ الضَّرَر‘‘ هے۔ (علم البیان: ۱۸۲) اس مثال كی تفصیل ’’استعاره تمثیلیه اور تشبیهِ تمثیل میں فرق‘‘ كے ضمن میں ملاحظه فرمائیں ۔